ETV Bharat / state

گیا میں مانپور مفصل تھانہ حلقہ شرپسندوں کا مرکز بن گیا ہے: ایس ایس پی اشیش بھارتی - Firing Incident in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 2:29 PM IST

TENSE SITUATION IN GAYA: گیا کا مفصل تھانہ علاقہ وارداتوں اور فرقہ وارانہ معاملات کا مرکز بن گیا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ بدمعاشوں اور شرپسندوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، محمد صلاح الدین کا قتل کرنے والوں کی پہچان کرلی گئی ہے۔

Manpur Muffasil police station circle in Gaya has become a hub for miscreants: SSP Ashish Bharti
گیا میں مانپور مفصل تھانہ حلقہ شرپسندوں کا مرکز بن گیا ہے: ایس ایس پی اشیش بھارتی (ETV Bharat Urdu)

گیا میں مانپور مفصل تھانہ حلقہ شرپسندوں کا مرکز بن گیا ہے: ایس ایس پی اشیش بھارتی (ETV Bharat Urdu)

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے مفصل تھانہ علاقہ میں مجرمانہ اور فرقہ وارانہ واردات میں اضافے ہوئے ہیں۔ حال کے گزشتہ ایک ہفتہ میں شرپسندوں کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے کی غرض سے دو معاملے انجام دیے گئے تھے۔ جس میں ایک معاملہ مذہبی جھنڈا جلانے کا ہے اور دوسرا ایک خاص فرقہ کی اکثریتی آبادی میں داخل ہوکر حملہ کرنا شامل ہے۔ حملہ میں ایک بزرگ شخص محمد صلاح الدین انصاری کی موت ہوگئی تھی جب کہ ایک نوجوان محمد محبوب زخمی ہوا تھا، البتہ جھنڈا جلائے جانے کے معاملہ میں پولیس کی بروقت کارروائی کے سبب جھگڑا یا تنازعہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت، ایک زخمی - TENSE SITUATION IN GAYA

لیکن ایک دوسرے معاملہ موبائل تنازعہ میں نیو پہاڑی تلی آبگلہ میں شرپسندوں کے حملہ اور زبردست فائرنگ میں محمد صلاح الدین کی موت ہوگئی تھی۔ جب کہ اسی تھانہ علاقہ میں گزشتہ ہفتہ ایک بڑی مجرمانہ واردات انجام دی گئی تھی۔ ایک سابق آرمی جوان کے گھر میں ڈاکہ زنی ہوئی تھی۔ گھر کے افراد کو اسلحے کی زد پر رکھ کر گھر سے قریب دس لاکھ کے زیورات اور نقد روپے سمیت دیگر قیمتی سامانوں کی ڈکیتی کا معاملہ پیش آیا تھا۔ اس کے علاوہ اور کئی مجرمانہ واردات پیش آئی ہیں۔ گیا کا مفصل تھانہ علاقہ ان دنوں جرائم کا مرکز بن گیا ہے۔ ایس ایس پی اشیش بھارتی بھی اس کو لے کر سنجیدہ ہیں اور اُنہوں نے تھانہ پہنچ کر خود جائزہ لیا اور اس دوران وارداتوں کے انکشاف کے لیے پولیس کی ایک خاص ٹیم بھی تشکیل دی ہے، کیونکہ اب تک بڑی مجرمانہ وارداتوں کا پولیس انکشاف کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت، ایک زخمی - TENSE SITUATION IN GAYA

ایس ایس پی نے تھانہ مفصل پہنچ کر تھانہ کے کام کاج اور خاص کر بدمعاشوں کی گرفتاری اور جرائم کو روکنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔ اُنہوں نے تھانہ کے افسران کے ساتھ دیگر افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور اس ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ پہلے اس علاقہ کے بدمعاشوں کی فہرست تیار کریں، ان کے مجرمانہ ریکارڈ کو کھنگالیں، حال میں وہ کب جیل گئے یا چھوٹے ہیں؟ ان کی نقل و حرکت کس طرح ہے اور تھی؟ ابھی وہ کیا کررہے ہیں؟ اور ان کے ساتھ کون کون رہتا ہے؟ کیا کرتا ہے؟ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کیا ہیں ان سب کی تفصیل یکجا کر آگے کارروائی کی جائے۔ وارداتوں کی سائنٹفک طور پر بھی جانچ کریں، ایکسپرٹ کو لگائیں اور اپنے مخبروں کا سہارا لیں، خود فیلڈ میں جائیں اور ہر پہلو پر تحقیقات کریں۔ یقینی طور پر کارروائی کریں تو کامیابی ملے گی۔ اُنہوں نے ڈی ایس پی وزیر گنج اور ایڈیشنل ایس پی گرامین علی انصاری کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھی تحقیقات کے ساتھ تھانہ کا جائزہ ہر ہفتہ لیں اور جو معاملے زیر التوا ہیں اس کو پورا کرائیں، ساتھ ہی بدمعاشوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

کسی کو بخشا نہیں جائے گا
ایس ایس پی اشیش بھارتی نے کہا کہ مانپور مفصل کے علاقہ کو جرائم سے پاک کیا جائے گا۔ ماضی میں بھی اس علاقہ کا ریکارڈ مجرمانہ رہا ہے۔ اس علاقہ میں بڑی اور چھوٹی وارداتیں پیش آئی ہیں، ابھی حال کے گزشتہ دنوں میں بھی تین چار وارداتیں پیش آچکی ہیں، جائزہ اور ہدایت کے بعد ایک واردات کا اہم ملزم نتیش کمار کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے فائرنگ اور ہلاکت معاملہ میں کہا کہ ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے اور ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد ہی شرپسندوں کی پہچان کریں اور اُنہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بدمعاش یا شرپسند کو بخشا نہیں جائے گا، پولیس ہر حال میں ان کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے گی، مفصل تھانہ علاقہ کو جرائم سے پاک بنانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ نگرانی بھی رکھ رہے ہیں۔

وہیں صلاح الدین انصاری کی موت پر انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور کچھ ثبوت بھی یکجا ہو چکے ہیں، پولیس کی جانب سے چھاپے ماری کر آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ منگل کی رات کو 20 سے زیادہ لوگوں نے ایک خاص فرقہ کی آبادی میں داخل ہوکر زبردست فائرنگ کی تھی جس میں ایک بزرگ کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس علاقہ میں کشیدگی تو برقرار ہے تاہم حالات قابو میں ہیں اور احتیاط کے طور پر پولیس کی تعیناتی ہے حالانکہ اس معاملہ میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.