ETV Bharat / state

حجابی طالبات نے سی بی ایس ای امتحانات میں بازی ماری - Hijabi students perform brilliantly

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 10:30 PM IST

Hijabi students perform brilliantly in CBSC results سی بی ایس سی نتائج میں حجابی طالبات نے بازی ماری ہے۔ دہلی کی دو مسلم طالبات منیرا سلفی اور ولیحہ نے بھی 12 ویں جماعت کے امتحانات میں شاندار مظاہرہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حجابی طالبات نے سی بی ایس ای امتحانات میں بازی ماری (Etv Bharat)

دہلی: سی بی ایس سی امتحانات کے نتائج میں مسلم طالبات نے شاندار مظاہرہ کیا۔ ایسی ہی دو باحجاب طالبات منیرا سلفی اور ولیحہ آفاق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جنہوں نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں 96 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے اپنے ارادے واضح کر دئے کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں ہیں اور حجاب ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ انہیں اعتماد فراہم کرتا ہے۔

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر کوئی لڑکی پردہ کرتی ہے تو ضرور اس کے خیالات دقیانوسی ہوں گے لیکن موجودہ حالات میں با حجاب دوشیزائیں سبھی میدانوں میں کامیابی کا پرچم لہرا رہی ہیں ایسی ہی دوشیزاوں نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 12ویں جماعت کے امتحانات میں بہتر نتائج حاصل کرکے بازی ماری ہے۔ ایسی ہی دو با حجاب طالبات منیرا سلفی اور ولیحہ آفاق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جنہوں نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں 96 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے اپنے ارادے واضح کر دئے کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں ہیں اور حجاب ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ انہیں اعتماد فراہم کرتا ہے۔

منیرا نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں تنگ ذہنیت ہے کہ حجاب اعلی تعلیم میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے کیونکہ حجاب کسی بھی میدان میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرتا چاہے وہ کھیل ہو یا تعلیم۔ منیرا نے کہا کہ آپ پردہ میں رہ کر بھی سب کچھ حاصل کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کہ منیرا سلفی نے بارہویں جماعت میں 96.2 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

وہیں ولیحہ آفاق نے 96 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ولیحہ نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی کیک بنانے کا شوق تھا وہ جب دسویں جماعت میں تھی تبھی سے انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے کیک کے آرڈر لینے شروع کیے لیکن تعلیم کا بھی کوئی حرج نہیں ہونے دیا۔ ولیحہ مستقبل میں ٹیچر بننا چاہتی ہیں کیونکہ ایک ٹیچر ہی ہے جو لوگوں کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور آپ کو کچھ بھی بننا ہو اسے بنانے والے ٹیچر ہی ہوتے ہیں جو انہیں کسی قابل بناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.