ETV Bharat / state

مبینہ طور پر تبدیل مذہب کے لئے اکسانے کے الزام میں چار افراد گرفتار - Religious Conversion Issue

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 12:10 PM IST

تبدیل مذہب کے لئے اکسانے کے الزام میں  چار گرفتار
تبدیل مذہب کے لئے اکسانے کے الزام میں چار گرفتار (etv bharat)

Four Arrest In Noida نوئیڈا میں کوتوالی ایکسپریس وے علاقے میں بی ٹیک کی ایک طالبہ اور اس کی چچازاد بہن کومبینہ طور پر تبدیل مذہب کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے طالبہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے چار لڑکیوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی تحویل یل بھیج دیا گیا۔

تبدیل مذہب کے لئے اکسانے کے الزام میں چار گرفتار (etv bharat)

نوئیڈا:پولیس کے مطابق جے پی وش ٹاؤن کی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں اس نے کہا کہ اس کی بیٹی بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ جب وہ بس سے اتر کر گھر آتی ہے تو گلشن مال کے قریب چار لڑکیاں جن میں ایشو، روتھو اور ایک نوجوان اس سے ملے۔ یہ لوگ اسے مذہبی کتاب بائبل پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں اور اپنے گھر بلاتے ہیں۔ سب نے شکایت کنندہ کے بہنوئی کی بیٹی کے ساتھ بھی ایسی ہی کوشش کی۔

متاثرہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لوگ مذہبی کتابیں پڑھنے کے بہانے لوگوں کو گھروں میں بلا کر مذہب کی تبدیلی کا ریکیٹ چلاتے ہیں۔اس تناظر میں پولیس نے وائی وائی بون، ابھیرینا، رشبھ نائر، روی تیجا، ایشو اور روتھو کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں وہ مالک مکان بھی شامل ہے جس کے گھر میں دیگر پانچ افراد رہتے تھے اور جو لوگوں کو مذہبی کتابیں پڑھنے کی دعوت دیتے تھے۔

پولیس نے جب لڑکیوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرنے آئی تھیں اور کئی لڑکیوں سے رابطے میں آئی تھیں۔ ابھی تک لڑکیوں نے پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی ہے کہ انہوں نے کتنے لوگوں کو مذہبی کتاب بائبل پڑھنے پر اکسایا۔شکایت کنندہ کے مطابق جے پی وش ٹاؤن اور واجد پور گاؤں کے قریب واقع گلشن مال سے گزرنے والی لڑکیوں کو دوسرے مذاہب کی کتابیں پڑھنے کے لیے زبردستی ورغلاتا تھے۔

گزشتہ چند دنوں سے گلشن مال اور وش ٹاؤن کے ارد گرد ایک مخصوص برادری (مسیحی )کے لوگ سرگرم تھے جو لڑکیوں کو الجھانے اور انہیں مذہبی کتابیں پڑھا کر ان کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ایسا الزام ہے۔ مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والی کچھ خواتین اور لڑکیاں آندھرا پردیش، کیرالہ، کولکاتا اور تمل ناڈو کی رہائشی ہیں۔

ملزمان لڑکیاں اور خواتین قریبی لڑکیوں کو اپنے گھر بلاتی تھیں تاکہ ان کا مذہب تبدیل کرایا جا سکے۔ ان کی بیٹی کو بھی اسی طرح کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس نے گھر جانے سے انکار کر دیا۔ بعد میں فون نمبر پر کالیں آنے لگیں۔ پولیس ملزم لڑکیوں اور دیگر لوگوں سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے کہ اب تک کتنے لوگ مذہب تبدیل کرایا جا چکا ہے۔

پولیس نے اب لڑکیوں کے پس منظر کی چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس ان کے موبائل چیک کرنے کی بھی بات کر رہی ہے۔ ٹیم اس بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے کہ لڑکیاں دوسری ریاستوں سے کب آئیں اور کیا کرنے ائیں۔ 6 کے علاوہ کئی اور لوگ بھی اس میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں جن لڑکیوں سے رابطہ ہوا ان کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ میں گرفتاری کے بعد گینگسٹر روی کانا اور کاجل کو بھارت پہنچایا گیا - Gangster Ravi Kana arrested

ودیا ساگر مشرا(ڈی سی پی نوئیڈا زون) نے کہا ہے کہ کیس میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔لوگوں کو مذہبی کتاب پڑھنے پر اکسانے کے کیس میں چار لڑکیوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لڑکیاں تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور میزورم کی رہائشی ہیں۔ تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں دیگر لوگوں کا ملوث ہونا سامنے آیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.