ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی کے رہنما گلاب سنگھ یادو کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے - ED raids

author img

By ANI

Published : Mar 23, 2024, 10:47 AM IST

دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجروال کو گرفتار کرنے کے دو دن بعد پارٹی کے ایک اور رہنما کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

AAP MLA Gulab Singh Yadav
AAP MLA Gulab Singh Yadav

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کو دہلی کے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گلاب سنگھ یادو کے احاطے پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسبملی کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گلاب سنگھ یادو دہلی کی مٹیالا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسبملی ہیں۔

گلاب سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کرنے کے دو دن بعد مارا جارہا ہے۔ اروند کیجریوال کو جمعرات کی رات گرفتار کرنے کے بعد مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعہ کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔

ای ڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں پیدا ہونے والے جرائم کی آمدنی کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی ہے۔ ایجنسی کے ریمانڈ نوٹ کے مطابق "عام آدمی پارٹی دہلی شراب گھوٹالے میں پیدا ہونے والے جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی ہے"۔

ای ڈی نے الزام لگایا کہ "جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ تقریباً 45 کروڑ روپے کی نقد رقم کا استعمال گوا اسمبلی انتخابات 2022 میں عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم میں کیا گیا ہے۔" ایجنسی نے مزید دعویٰ کیا کہ کیجریوال ایکسائز پالیسی کی تشکیل میں براہ راست ملوث تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ دہلی شراب گھوٹالے کی پوری سازش میں اروند کیجریوال بھی اندرونی طور پر ملوث رہے ہیں جس میں پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا اور اس طرح سے لاگو کیا گیا جس میں کچھ نجی افراد کی حمایت کی گئی اور کک بیکس وصول کرنے کے لیے فائدہ اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو مرکزی ایجنسی نے تحقیقاتی ایجنسی کے 9 سمن کو چھوڑ دینے کے بعد گرفتار کیا۔ اروند کیجروال اور عام آدمی پارٹی نے انہیں "غیر قانونی" قرار دیا۔ یہ مقدمہ دہلی ایکسائز پالیسی 2022 کو بنانے اور اس کو نافذ کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے، جسے بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.