ETV Bharat / state

ڈی وائی ایف آئی کا بشیر ہاٹ سب ڈویژن کا گھیراؤ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 2, 2024, 8:24 PM IST

DYFI Agitation in Basirhat بائیں بازو کی نوجوانوں کی تنظیم ڈی وائی ایف آئی نے سندیش کھالی کے واقعے کو لے کر بشیر ہاٹ سب ڈویژن کاآج گھیرائوکیا۔اس دوران مظاہرین اور پولس کے درمیان جھڑپ ہوگئی اوربعد میں پولیس نے لاٹھی چارج کرکے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

ڈی وائی ایف آئی کا بشیر ہاٹ سب ڈویژن کا گھیراو
ڈی وائی ایف آئی کا بشیر ہاٹ سب ڈویژن کا گھیراو

ڈی وائی ایف آئی کا بشیر ہاٹ سب ڈویژن کا گھیراو

شمالی:24 پرگنہ:مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ سب ڈویژن کے سندیش کھالی کے معطل ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ کو 55 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن اپوزیشن اب بھی تحریک چلارہی ہے۔بشیر ہاٹ میں ڈی وائی ایف آئی نےآج ایک جلوس کا اہتمام کیا تھا ۔جلوس بشیرہاٹ ٹاؤن ہال سے شروع ہو کر ایس پی آفس کی طرف روانہ ہوئی۔ پولیس نے درمیان میں ہی جلوس کو روک دیا۔اس کے بعد بائیں بازو کے نوجوان کارکنوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ڈی وائی ایف آئی کے کارکنوں نے پولیس بریگیڈ کو توڑ کر تنظیم کی ریاستی سکریٹری میناکشی مکھوپادھیائے کی قیادت میں آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ اس کے بعد میناکشی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا۔

کچھ دن قبل میناکشی پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سندیش کھالی میں داخل ہونے اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔لیکن جب پولیس کو پتہ چلا تو دفعہ 144 کی بات کرکے انہیں روک دیا گیا۔ میناکشی نے پھر سوال اٹھایا کہ اگر دفعہ 144 نافذ ہے تو اسے ہر ایک پر لاگو ہونا چاہیے۔ لیکن ریاستی وزراء اور ترنمول لیڈر پارتھا بھومک، سوجیت باسود کو بائیں بازو کے نوجوان کارکنوں کو روک کر سندیش کھالی میں داخل ہونے کی اجازت کیوں دی گئی؟ سندیش کھالی میں پولیس کے ساتھ طویل بحث کے بعد میناکشی بشیرہاٹ کے ایس پی آفس بھی گئیں۔ لیکن وہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سے نہیں ملیں۔ اس وقت میناکشی نے چار دن کا وقت دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر انہیں تحریری طور پر نہیں بتایا گیا کہ انہیں سندیش کھالی میں کیوں حراست میں لیا گیا تو وہ ایک نئے پروگرام کا اعلان کریں گی۔ڈی وائی ایف آئی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا اس لیے ہفتہ کو بائیں بازو کے نوجوانوں کے کارکنوں نے ایس پی آفس کا گھیراؤ کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کی تمام 42سیٹوں پر بی جے پی کو جیت دلائیں، مودی

میناکشی تنظیمی کام کے سلسلے میں جلپائی گوڑی کے لٹاگوری میں تھیں۔ وہ جمعہ کی رات ٹرین کے ذریعے صبح سویرے کلکتہ پہنچنے کے بعد سیدھے بشیرہاٹ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کی جانب سے روکنے کے بعد میناکشی سڑک پر بیٹھ گئی اور کہا کہ بشیر ہاٹ پولیس شاہ جہاں کے ساتھ داماد جیسا سلوک کرتی ہے۔ جب خواتین پر تشدد ہوتا ہے تو وہ تھانے میں بیٹھ جاتی ہیں۔ اور وہ ہمیں بلاک کر رہے ہیں۔تاہم تھوڑی دیر بعد پولیس نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے میناکشی سے ملاقات کیلئے تیار ہوگئے اور ملاقات کے دوران میناکشی نے میمورنڈم دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.