ETV Bharat / state

اے ایم یو میں بیلی اسکیل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا - training programme at AMU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 7:38 PM IST

Department of Pediatrics to organise training programme ریاست اترپردیش میں پہلی بار علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے بیلی سکیل ٹریننگ پروگرام ہوگا۔ اس میں تین ماہ سے ساڑھے تین برس تک کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

اے ایم یو میں بیلی اسکیل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا (Etv Bharat)

علیگڑھ: بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے وقت اور معیار مقرر ہے۔ خاص طور پر پانچ برس کی عمر تک کے بچوں کی نشوونما کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔ اب ڈاکٹر بیلی اسکیل کے ذریعے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں خرابی پر نظر رکھ سکیں گے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے شعبہ اطفال کی سربراہ پروفیسر زیبا ذکاء الرب نے کہا ہے کہ عام طور پر دو برس تک کے بچوں کے دماغ کا 90؍ فیصد اور پانچ برس تک کی عمر کے بچوں کا 99؍ فیصد دماغ نشوونما پاتا ہے۔ بچوں کی پیدائش کے تین ماہ بعد سے انکی سرگرمیوں پر نظر رکھی جانی چاہیے۔ بچے کے بیٹھنے، چلنے، بولنے وغیرہ کے لیے تقریباً ایک مقررہ مدت ہوتی ہے۔

اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج میں زیر تعلیم 26 ایم ڈی ڈاکٹروں کو ٹریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پیئرسن انڈیا ایجوکیشن سروسز کی ٹرینر ڈاکٹر نیتی گپتا ٹرینی ڈاکٹروں کو بیلی اسکیل پر ٹریننگ دیں گی۔ پروگرام سیکرٹری ڈاکٹر گلناز نادری نے بتایا کہ دو روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز بیلی اسکیل کی تھیوری پڑھائی جائے گی اور دوسرے دن یعنی کل اتوار کے روز پریکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی۔ شعبہ اطفال میں اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر گلناز نادری کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں والدین اور سرپرست عموماً چھوٹے بچوں کو بھی موبائل فون دے دیتے ہیں۔ اس سے انکی ذہنی اور جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

ماہر نفسیات نینسی بیلی کی جانب سے بچوں اور بچوں کی نشوونما کے بیلی اسکیل تیار کیا گیا ہے ،یہ ترقیاتی پیمائشوں کا ایک معیاری سلسلہ ہے جو بنیادی طور پر تین ماہ سے ساڑھے تین برس کی عمر کے بچوں اور بچوں کی نشوونما کا جائزہ لینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس تشخیص کو بچے کے ماہر امراض اطفال کسی بھی نیورو ڈیولپمنٹ تاخیر یا معذوری کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرنے اور علاج تجویز کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ترقیاتی عوارض کی جانچ کے علاوہ بیلی ٹیسٹ کا استعمال بچے میں آٹزم اور غیر زبانی سیکھنے کی خرابی کی جانچ کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

بیلی اسکیل کے تحت بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کا پانچ مراحل میں مطالعہ کیا جاتا ہے. اس ٹریننگ پروگرام کے بعد بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں کمی کو دور کرنے میں ڈاکٹروں کو علاج کرنے میں آسانی ہوگی جس سے بچوں کو وقت پر درست علاج مل جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.