ETV Bharat / state

طوفان ریمال کے مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان - Cyclone Remal Threat In Bengal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 4:39 PM IST

Cyclone Remal Threat: خلیج بنگال پر ہوا کا دباؤ بننے کے بعدد بھیانک طوفان کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون اتوار کی دیر رات ریمال کے بنگلہ دیش کے کھیپوپارا اور مغربی بنگال کے ساگر جزیزہ کے درمیان واقع علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

طوفان ریمال کے مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان
طوفان ریمال کے مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان (etv bharat)

طوفان ریمال کے مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان (etv bharat)

کولکاتا: ملک کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مغربی بنگال میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ پیشن گوئی کی ہے کہ یہ طوفان 26 مئی کو مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ کا نظام ایک شدید سمندری طوفان ریمال میں تبدیل ہو گیا ہے۔ توقع ہے کہ طوفان اتوار (26 مئی) کی صبح بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ اس سے تیز بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق سمندری طوفان ریمال شمال کی طرف اور پھر مشرق کی طرف بڑھے گا، جو ہفتے کی صبح تک مشرقی وسطی خلیج بنگال پر ایک شدید طوفانی طوفان کی شکل میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔۔ اس کے بعد یہ مزید شدت اختیار کرے گا۔ بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے ساحلوں کی طرف بڑھے گا۔ امکان ہے کہ ہفتہ کی رات تک ساگر جزیرہ (بھارت) اور کھیپوپارہ (بنگلہ دیش) کے درمیان ساحل پار کر سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس مدت کے دوران ہوا کی رفتار 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ لینڈ فال کے وقت اس کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلی اضلاع میں 26-27 مئی کو بھاری بارش کا امکان ہے۔27-28 مئی کو شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان کے بعد ممتا بنرجی مزید کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گی

آئی ایم ڈی نے مغربی بنگال کے جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ کے ساحلی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس میں 26 اور 27 مئی کو 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ کولکاتا، ہاوڑہ، ندیا اور مشرقی مدنی پور اضلاع میں 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.