ETV Bharat / state

طوفان کے بعد ممتا بنرجی مزید کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گی - Jalpaiguri Storm

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 5:31 PM IST

طوفان کے بعد ممتا بنرجی مزید کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گی
طوفان کے بعد ممتا بنرجی مزید کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گی

Jalpaiguri Cyclone وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گذشتہ دو دنوں سے جلپائی گوڑی میں ہیں۔ شمالی بنگال میں اتوار کی رات تباہ کن طوفان آنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

طوفان کے بعد ممتا بنرجی مزید کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تمام پروگراموں کو منسوخ کر کے رات میں ہی جلپائی گوڑی پہنچ گئیں۔ آدھی رات کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وہ کھڑی ہوئی نظر آئیں۔ آج منگل کو بھی وہ شمالی بنگال میں س ہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ مزید دن شمالی بنگال میں ہی رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ رات بھر میں طوفان میں 5000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری وہاں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ”میں پچھلے دو دنوں سے یہاں بیٹھا یہ کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اس لیے میں جو کرسکتی ہوں وہ کررہی ہوں۔

ساتھ ہی ممتا نے مزید کہا کہ جب میں علی پور دوار سے آرہی تھی تو میں نے مہاکال مندر میں پوجا کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے خود اطلاع دی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں چھ تاریخ تک شمالی بنگال میں رہوں گی۔ میں سات تاریخ کو پرولیا اور آٹھ تاریخ کو بانکوڑہ میں رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جلپائی گوڑی میں خطرناک آندھی طوفان، چار ہلاک - Jalpaiguri thunderstorm

طوفانی صورت حال کے علاوہ ممتا نے شمالی بنگال میں مرکز سے محرومی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن کا کام رک گیا ہے۔ یہاں کئی مکانات گر گئے ہیں۔ ان کے نام لسٹ میں تھے۔ گلا خشک ہوگئے۔ مرکز رقم نہیں دے رہا ہے۔ مرکز سڑک کی رقم بھی ادا نہیں کر رہا ہے۔ مجھے میٹالی کی سڑک دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.