ETV Bharat / state

جلپائی گوڑی میں خطرناک آندھی طوفان، چار ہلاک - Jalpaiguri thunderstorm

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 12:36 PM IST

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں اولے کے ساتھ شدید طوفان نے تباہی مچادی۔ موسلا دھار بارش میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مصیبت کی اس گھڑی میں زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔

West Bengal thunderstorm creates havoc in Jalpaiguri
West Bengal thunderstorm creates havoc in Jalpaiguri

جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں چند منٹوں کے لیے گرج اور چمک کے ساتھ اولے پڑے۔ اس قدرتی آفت کے چلتے وہاں پر کئی درخت بھی گرگئے جس سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ دوسری جانب زخمیوں کی تعداد کئی سو ہو گئی ہے۔ جلپائی گڑی میڈیکل کالج میں تقریباً 65 لوگوں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

جلپائی گوڑی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر پردیپ کمار ورما نے بتایا کہ جن لوگوں کے سر یا دیگر اعضاء پر شدید چوٹیں آئی ہیں، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سلی گوڑی میڈیکل کالج ریفر کیا جا رہا ہے۔

اتوار کو دوپہر کے بعد اچانک شروع ہونے والا طوفان بعد میں شدید شکل اختیار کر گیا جس سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ مزید حادثات سے بچنے کے لیے پورے ضلع میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔

جلپائی گوڑی ضلع کے زیادہ تر علاقوں سے ٹکرانے والے طوفان کے ساتھ اولے بھی پڑے۔ اس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک کی شناخت دوجیندر نارائن سرکار کے طور پر ہوئی ہے، عمر 52 سال، اس کا گھر جسالپائی گوڑی کے سین پاڑہ میں کلیتلہ روڈ پر ہے۔ جلپائی گوڑی ڈسٹرکٹ اسکول کے پیچھے سکانت نگر میں ایک درخت ان پر گرا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ اسے درخت کی شاخ کاٹ کر باہر لایا گیا اور جلپائی گوڑی کے سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جلپائی گوڑی کے گوشالامور علاقے میں انیما رائے (49) کی درخت سے کچلنے کے بعد موت ہوگئی۔ دیگر دو مرنے والوں میں یوگین رائے (70) اور سمر رائے (64) ہیں۔ ان تمام کو اسپتال میں مردہ قرار دیدیا گیا۔ دوسری جانب ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سلی گڑی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔

اس واقعہ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ ڈال کر گہرے غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔ انہوں نے لکھا، "آج دوپہر اچانک طوفان اور تیز بارش نے جلپائی گوڑی-میناگوری علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ جس کے نتیجے میں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ضلع اور بلاک انتظامیہ، پولیس، ڈی اے جی اور کوئیک ریسپانس ٹیم آفت سے نمٹنے اور امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ضلعی انتظامیہ مسلسل بچاؤ اور راحت کے لیے ہر ممکن انتظامات کے لئے کوشاں ہے۔"

کالبوشاکھی میں، جلپائی گوڑی صدر اور میناگوری بلاک میں بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ طوفان اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے پانی کی ٹنکی تک اڑ گئی۔ کئی مقامات پر درختوں کی شاخیں ٹوٹنے سے سڑک بند ہوگئی۔ پولیس، فائر اور میونسپل ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں حالات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جلپائی گوڑی ضلع انتظامیہ نے طوفان متاثرین کی مدد کا یقین دلایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار نرمل چندر داس زخمیوں کو دیکھنے کے لیے دوپہر میں جلپائی گوڑی کے سپر اسپیشلٹی اسپتال پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.