ETV Bharat / state

رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے منیجر اقرار احمد نوئیڈا پولیس کے ہاتھوں گرفتار - AMANATULLAH MANAGER ARRESTED

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 11:26 AM IST

Amanatullah Khan's manager Iqrar Ahmed was arrested سیکٹر-95 میں پٹرول پمپ پر امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے انس کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں نوئیڈا پولیس نے پہلی گرفتاری کی ہے۔ پولیس نے عاپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے منیجر اقرار احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے منیجر اقرار احمد نوئیڈا پولیس کے ہاتھوں گرفتار
رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے منیجر اقرار احمد نوئیڈا پولیس کے ہاتھوں گرفتار (etv bharat)

رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے منیجر اقرار احمد نوئیڈا پولیس کے ہاتھوں گرفتار (etv bharat)

نوئیڈا:دہلی کی اوکھلا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے اور دیگر کے خلاف 7 مئی کو کوتوالی فیز ون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ہفتہ کی دوپہر نوئیڈا پولیس بھی نوٹس لے کر چھاپہ مارنے کے لیے دہلی میں عاپ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پہنچی تھی۔ رکن اسمبلی کے گھر کا دروازہ بند پایا گیا اور نوٹس لینے والا کوئی نہیں ملا۔ پولیس نوٹس چسپاں کر کے خالی ہاتھ لوٹ گئی۔

الزام ہے کہ ایم ایل اے کا بیٹا انس منگل کی صبح اپنی کار کے ساتھ سیکٹر-95 میں شہید رامیندر پرتاپ سنگھ کے فلنگ اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے پہنچا۔تیل ڈلوانے کو لے کر تنازع کھڑا ہوا۔لیکن یہ بھی سچائی ہے کہ نوئیڈا میں پیٹرول پمپ ملازمین غنڈے کے انداز میں پیش آتے ہیں۔یہی وجہ رہی اصل تنازع کی ۔

اسی دوران انس اور اس کی گاڑی میں بیٹھے دوسرے لڑکوں سے لڑائی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد امانت اللہ خان خود وہاں پہنچے اور منیجر سے بات کی جبکہ الزام ہے کہ انہوں نے دھمکی دی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی اور انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔
وہیں امانت اللہ خان نے نوئیڈا پولس کی جانب سے اس معاملے میں پٹرول پمپ ملازمین پر ان کے بیٹے کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کے گھر پہنچی، نوٹس چسپاں - police reached Amanatullah house

انہوں نے کہا تھا کہ پٹرول پمپ کے اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مارا پیٹا۔ نوئیڈا پولیس میری شبیہ کو خراب کرنے کے لیے نامکمل سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کر رہی ہے۔ پولیس یکطرفہ کارروائی میں مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امانت اللہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے پٹرول پمپ کے مالک سے بات کرکے معاملہ سلجھا لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.