ETV Bharat / state

سرخیز روزہ کمیٹی پرقبرستان کی زمین پر پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کاالزام - Burial Ground Issue In Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 6:09 PM IST

سماجی کارکن سید زبانی نے احمدآباد کی سرخیز روضہ کمیٹی پرقبرستان کی زمین پر پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پورے معاملے کی تفتیش چاہتے ہیں۔ اس معاملے میں ملوث لوگوں کو نا صرف سامنے لایا جائے بلکہ ان کے خلاف تفتیش کی جائے۔

سرخیز روزہ کمیٹی پرقبرستان کی زمین پر پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کاالزام
سرخیز روزہ کمیٹی پرقبرستان کی زمین پر پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کاالزام (etv bharat)

احمدآباد:سماجی کارکن سید ربانی نے احمدآباد کی سرخیز روزہ کمیٹی کے حوالے کو لے کر سنسنی خیز انکشاف کیا۔قبرستان کی زمین کو ذاتی ملکیت کے طور پر استعمال نہیںکیا جاسکتا ہے۔اسے صرف سرکھیج، جوہا پورا اور شہر کی مسلم کمیونٹی کے لیے ایک قبرستان کے طور پر استعمال کرنے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔

سرخیز روزہ کمیٹی پرقبرستان کی زمین پر پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کاالزام (etv bharat)

انہوں نے کا کہنا ہے کہ اس زمین کو مسلمانوں کو استعمال کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔مسلمانوں کے مستقبل کے لئے یہ زمین بہت اہم ہے۔ سرخیز روضہ کمیٹی اور اس کے پلاٹ کو بیچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بصورت دیگر مسلم معاشرے کے باشعور لوگ متحد ہو کر مستقبل میں آپ کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سرخیز کے سماج دشمن عناصر کے لوگ جو سروے نمبر 22 میں ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود وہاں سے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ وہ لوگ جلد اس جگہ کو خالی کرائیں، تعمیرات کو گرا دیں۔ زمین کو برابر کروائیں اور قبرستان کو خالی کرایا جائے۔سرخیز روضہ کمیٹی کے صدر ملزمین سے ملاقات کریں ۔وقف اراضی میں غلط کاموں کو روکیں اور مسلم سماج کی ترقی کے لیے وقف کو تیار کرنے کے بارے میں سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں:احمد آباد میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا - Haj 2024

انہوں نے مزید بتایا کہ ابرار علی سید نے 1995 سے بطور صدر عوامی ٹرسٹ اور وقف ٹرسٹ کو آج فیملی ٹرسٹ پرائیویٹ ٹرسٹ بنا دیا ہے۔اور دوستوں اور رشتہ داروں کو ٹرسٹی بنایا گیا ہے جنہوں نے زمینوں میں گڑبڑ کی اور اپنے خاص لوگوں کو امانت میں رکھا تاکہ یہ سب کچھ سامنے نہ آئے۔وہ مسلم معاشرے کو اپنا حساب نہیں دے رہے ہیں۔ آج تک انہوں نے صرف سرخیز کی زمینیں اپنے لوگوں کو دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.