ETV Bharat / state

احمد آباد میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا - Haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 1:29 PM IST

Three Day Haj Training Camp In Ahmedabad گجرات حج کمیٹی کی جانب سے احمدآباد کے ٹائیگور ہال میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ عازمین حج کو حج کے سلسلے میں اہم معلومات فراہم کی گئی۔

احمد آباد میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا
احمد آباد میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا (etv bharat)

احمد آباد میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا (etv bharat)

احمدآباد:گجرات حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر فاروق پوپٹیہ نے کہا کہ گجرات حج کمیٹی کے جانب سے سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں گجرات حج کمیٹی کی جانب سے احمدآباد کے ٹائیگور ہال میں عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔خحصوصی تربیتی کیمپ میں تقریبا500 عازمین کو تربیت دی گئی۔ احمد اباد میں عازمین حج کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سہ روزہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ تربیتی کیمپ کے دوران عازمین حج کو تمام تر اہم معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عازمین کو بتایا گیا ہے کہ کیا سامان لے جانا ہے ۔کیا نہیں لے جانا ہے۔ کس پر پابندی ہے اور کیسے سفر حج پر جانا ہے ،کن کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟ کن چیزوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی اشد ضرورت ہے اور کہاں کن چیزوں کا استعمال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد - Haj 2024

ماسٹر ٹرینر حنیف پٹیل نے اس سلسلے میں کہا کہ ہر سال عازمین کو حج کی ٹریننگ لینا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کے دل و دماغ میں جو سوالات پیدا ہوتے ہیں ۔ان سوالات اور پریشانیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جاتی ہے تاکہ انہیں سعودی عرب میں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.