ETV Bharat / state

اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 12:32 PM IST

Lok Sabha Election 4th Phase اورنگ آباد پارلمانی حلقے کے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد امتیاز جلیل نے کہا کہ لوگوں کو ملک میں تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالنا چاہئے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو لمبے عرصے تک اقتدار میں نہیں رہنا چاہئے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا
اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا (etv bharat)

اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا (etv bharat)

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلمانی حلقے کے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار سید امتیاز جلیل نے بھی یہاں کے گوداوری اسکول میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا ۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سید امتیاز جلیل نے کہا کہ یہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ ملک میں ایک جماعت ہی نہیں اقتدار میں رہنی چاہیے بلکہ الگ الگ سیاسی جماعتیں انی چاہیے۔

امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ ملک میں کئی سارے مدوں پر سیاست کی جا رہی ہے لیکن عام لوگوں کی طرف حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگ اج پریشان ہیں ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اورنگ آباد میں پانی کی پریشانی کو حل کرنا چاہیے،کیونکہ اورنگ آباد میں اٹھ سے دس دن میں ایک بار پینے کا پانی اتا ہے۔اس مرتبہ مراٹواڑہ کے سب سے بڑے پانی کے جیکواڈی ڈیم میں بھی سات فیصد پانی بچا ہے۔اس وقت مہاراشٹر میں مہا وکاس اگاڑی کی حکومت تھی تو اس وقت بی جے پی کے لیڈر دیوندر فرنوس نے اورنگ آباد میں آکر پانی کے لیے احتجاج کیا تھا۔
امتیاز جلیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضرور دے، اور صرف مذہب کی بنیاد پہ نہیں بلکہ کام کی بنیاد پر ووٹ دے کیونکہ تینوں ہی امیدوار کا سیاسی سفر رہا ہے۔ اس بار جو بی جے پی خواب دیکھ رہی ہے کہ وہ 400 سے زیادہ سیٹ پر جیت حاصل کریں گی وہ صرف ایک سپنا ہی ہے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی اہلیہ رومی فاطمہ نے کہا کہ ووٹ ڈال کر بہت اچھا لگا کیونکہ امتیاز جلیل نے شہر میں ترقیاتی کام کیے ہیں اور لوگوں کی دعائیں ہیں، اسی لیے امتیاز جلیل دوبار انتخابات میں جیت حاصل کریں گے۔ساتھی ان کا کہنا ہے کہ ایم پی امتیاز جلیل کے ساتھ عام لوگوں کی دعائیں ہیں اور دعاؤں سے تقدیر بھی بدل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوتھے مرحلے کے تحت 96 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ جاری، آندھرا کی 175 اسمبلی سیٹوں پر بھی پولنگ - Lok Sabha Election 2024

امتیاز جلیل کے فرزند حمزہ احمد کا کہنا ہے کہ ان کا فرسٹ ٹائم ووٹ تھا اور انہوں نے ترقیاتی کاموں کو لے کر ہی ووٹ کیا ہے، کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے لمبے وقت سے امتیاز جلیل کے لیے ضلع بھر میں دورے کر رہے تھے اور انہوں نے گاؤں میں جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں امید ہے کہ ایم پی امتیاز جلیل ہی بنیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.