ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ سے باہر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 4:44 PM IST

Updated : Jan 22, 2024, 10:09 PM IST

Virat Kohli withdraws from first two Tests
ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ سے باہر

IND VS ENG Test Series بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچ سے ویراٹ کوہلی باہر ہوگئے ہیں۔ ذاتی وجوہات کی بنا پر کوہلی نے بی سی سی آئی سے دو میچ نہیں کھیلنے کی درخواست کی تھی جسے بورڈ نے قبول کرلیا ہے۔ بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری سے حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 25 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر پہلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے دو ٹیسٹ میچوں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ 'ایکس' پر پوسٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔

بی سی سی آئی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 'ویراٹ کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کی درخواست کی ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ ویراٹ کوہلی نے کپتان روہت شرما، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز سے بات کی ہے، بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی نمائندگی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے، لیکن ذاتی وجوہات کی وجہ سے وہ دو ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

پریس ریلیز میں بی سی سی آئی نے میڈیا اور مداحوں سے ویراٹ کوہلی کی رازداری کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی ہے اور یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی ذاتی وجوہات کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹرز جلد ہی ویراٹ کی جگہ کسی اور کھلاڑی کے نام کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ویراٹ کوہلی اتوار کو حیدرآباد پہنچے تھے اور پیر کو انہوں نے رام مندر پران پرتیسٹھا کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں کھیلوں کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں سچن ٹنڈولکر، ویراٹ کوہلی اور انیل کمبلے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated :Jan 22, 2024, 10:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.