ETV Bharat / sports

سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس کو سنسنی خیز مقابلے میں دو رن سے شکست دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 10:28 AM IST

Sunrisers Hyderabad By Two Runs نتیش کمار ریڈی کے 64 رنز اور عبدالصمد کے 25 رنز کی طوفانی اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 23ویں میچ میں منگل کے روز پنجاب کنگس کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔

سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس کو سنسنی خیز مقابلے میں دو رن سے شکست دی
سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس کو سنسنی خیز مقابلے میں دو رن سے شکست دی

ملاں پور:اپنے مقررہ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی شروعات بہت خراب رہی اور کمنز نے جونی بیرسٹو کو صفر پر بولڈ کرکے پنجاب کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف دو رن تھا۔ اس کے بعد پربھسمرن سنگھ چار رن بنا کر بھونیشور کا شکار بنے۔

کپتان شیکھر دھون بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 14 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سیم کرن اور سکندر رضا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ سیم کرن 10ویں اوور میں 29 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے

۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد اناڈکٹ نے سکندر رضا کو 28 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پانچواں جھٹکا دیا۔ انہوں نے 22 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ جیتیش شرما 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ششانک سنگھ نے 25 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔

وہیں آشوتوش شرما 15 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کے گیند بازوں نے سخت گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور پنجاب کے بلے بازوں کو آزادانہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا،

یہ بھی پڑھیں:چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو سات وکٹوں سے شکست دی - ipl 2024

حالانکہ ششانک اور آشوتوش نے ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ لیکن پنجاب کنگس مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ پر صرف 180 رنز بنا سکی اور میچ دو رن سے ہار گئی۔حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار نے دو وکٹ حاصل کیں۔ پیٹ کمنز، تھنگاراسو نٹراجن، نتیش کمار ریڈی اور جے دیو انادکٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.