ETV Bharat / sports

جے پورمیں بنگلور نے راجستھان کو 184 رن کا ہدف دیا - RR Vs RCB

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 6, 2024, 10:55 PM IST

جے پورمیں بنگلور نے راجستھان کو 184 رن کا ہدف دیا
جے پورمیں بنگلور نے راجستھان کو 184 رن کا ہدف دیا

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی آر سی بی کی اوپننگ جوڑی نے جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے 14 اوورز میں 125 رن بنا کر بڑا اسکور بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

جے پور: ویراٹ کوہلی کی شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ 113) اور فاف ڈیو پلیسس (44) کے ساتھ 125 رن کی شراکت کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں ہفتہ کے روز راجستھان رائلز (RR) کے خلاف تین وکٹ پر 183 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی آر سی بی کی اوپننگ جوڑی نے جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے 14 اوورز میں 125 رن بنا کر بڑے اسکور کا اشارہ دیا۔ ڈو پلیسس 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر اسپن بولر یجویندر چہل کا شکار بن گئے جس کے بعد کھیل کے آخری چھ اوورز میں ویراٹ نے اپنی رفتار بڑھاتے ہوئے میدان کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگائے۔ اپنی سنچری میں انہوں نے 72 گیندیں کھیلی اور 12 چوکے اور چار اونچے چھکے لگائے۔

حالانکہ ڈو پلیسس کے بعد انھیں دوسرے سرے پر متوقع مدد نہیں ملی، ورنہ آر سی بی کا اسکور 200 کے قریب پہنچ سکتا تھا۔ گلین میکسویل صرف ایک رن بنا سکے جبکہ سوربھ چوہان نے نو رن کا اسکور بنایا۔ کیمرون گرین پانچ رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

راجستھان کے سب سے کامیاب گیند باز یجویندر چہل رہے جنہوں نے 34 رن پر مہمان ٹیم کے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیندر برجر نے میکسویل کی وکٹ حاصل کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.