ETV Bharat / sports

بٹلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت راجستھان کی کولکاتا کو دو وکٹوں سے شکست - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 10:40 AM IST

بٹلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت راجستھان نے کولکاتا کو دو وکٹوں سے شکست دی
بٹلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت راجستھان نے کولکاتا کو دو وکٹوں سے شکست دی

RR Win Over KKR انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز نے جوش بٹلر کی شاندار بلے بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولکاتا:جارح بلے باز جوس بٹلر کی سنچری کی مدد سے ٹیم نے 20 اوورز میں 224 رنز کا تعاقب کامیابی کے ساتھ حاصل کیا جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کامیاب رنز کا تعاقب کرنے کے برابر ہے۔ اس سے قبل آر آر نے 2020 میں پنجاب کے خلاف 224 کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا۔

اس کے علاوہ راجستھان کی جانب سے ریان پراگ 34 رن،رومن پاول 26 اور یشسوی جیسوال 19 رنوں کی اہم اننگ کھیلی ۔کولکاتا نائٹ رایڈرس کی جانب سے سنیل نارائن،ہرشیت رانا اور وورن چکرورتی کو دو دو کٹ ملے۔راجستھان کے جوس بٹلر کو شاندار سنچری اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل ں ایڈن گارڈنز میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات اچھی نہیں تھی اور ٹیم چوتھے اوور میں ہی 10 رنز پر اوپنر فل سالٹ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ فل کو اویس خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سنیل نارائن نے دوسری وکٹ کے لیے اے رگھوونشی کے ساتھ 85 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں کلدیپ سین نے رگھوونشی کو آر اشون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ رگھوونشی نے 18 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ کپتان شریس آئر کو 11 رنز پر یوزویندر چہل نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ آندرے رسل 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان نے ٹاس جیت کر کولکاتا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی - IPL 2024

سنیل نارائن نے 16ویں اوور میں 49 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ سنیل نارائن نے 109 رنز کی اننگز میں 13 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ وہ 18ویں اوور میں بولٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ وینکٹیش ایر آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رنکو سنگھ نو گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ رمندیپ سنگھ بھی ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکتہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر شاندار 223 رنز بنائے۔
راجستھان رائلز کی جانب سے اویس خان اور کلدیپ سین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹرینٹ بولٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.