ETV Bharat / sports

راجستھان نے ٹاس جیت کر کولکاتا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 7:14 PM IST

ایڈن گارڈنس میں آج کولکاتا کا راجستھان سے مقابلہ
ایڈن گارڈنس میں آج کولکاتا کا راجستھان سے مقابلہ

KKR VS RR In Kolkata ایڈن گارڈنس میں کھیلے جارہے آئی پی اپل 2024 کے 31 ویں میچ میں مہمان ٹیم راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ اسٹیڈیم انڈن گارڈنس میں میزبان کولکاتا نائٹ رائڈرس اور راجستھان رائلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹ ٹیبل میں برتری کی جنگ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔

راجستھان رائلس چھ میچوں میں پانچ جیت اور ایک شکست کے ساتھ 10 پوائنٹ کی بدولت لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ میزبان کولکاتا نائٹ رائڈرس پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک شکست کی بدولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

گوتم گمبھیر اپنے طریقے سے کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم کو منظم کر رہے ہیں۔ میشل اسٹارک کافی عرصے سے آوٹ آف فارم چل رہے تھے۔ لیکن گزشتہ روز اتوار کو ایڈن گارڈنس میں وہ بھی شاندار فارم میں واپس آگئے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ آسٹریلیائی تیز گیندباز اپنی تال میل میں واپس آنے پر خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد نےبنگلورو کو 25 رنز سے شکست دی - IPL 2024

لیکن تیز گیند باز نے وضاحت کی کہ انہیں آئی پی ایل میں ڈھالنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ ویبھو اروڑا، آندرے رسل ،ورون چکرورتی، ہرشیت رانا، سنیل نارائن کی مسلسل اچھی کارکردگی کے ساتھ اسٹارک کی فارم نائٹس کیمپ کا فخر اور دوسری ٹیموں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.