ETV Bharat / sports

رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 197 رنز کا ہدف دیا - IPL 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 11, 2024, 7:54 PM IST

Updated : Apr 11, 2024, 10:14 PM IST

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اب تک بہترین کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وراٹ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔

IPL 2024
IPL 2024

ممبئی: کپتان فاف ڈو پلیسس کی 61 رنز، رجت پاٹیدار کے 50 رنز اور دنیش کارتک کے آخری اووروں میں ناٹ آؤٹ 53 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 25ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے 197 رنز کا ہدف دیا۔

آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کا آغاز خراب رہا اور وہ تیسرے اوور میں ہی تین رنز پر وراٹ کوہلی کی وکٹ گنوا بیٹھے۔ چوتھے اوور میں ول جیکس بھی آٹھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے رجت پاٹیدار نے ڈوپلس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت ہوئی۔ رجت پاٹیدار نے 26 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 50 رنز بنائے۔ گلین میکسویل، مہیپال لومرور اور وجے کمار ویشکھ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

ڈوپلیسس نے 40 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ سورو چوہان نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دنیش کارتک نے 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور آکاش دیپ دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلورو نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹزی، آکاش مدھوال اور شریاس گوپال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

ممبئی: ایشان کشن، روہت شرما، تلک ورما، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، ٹم ڈیوڈ، روماریو شیفرڈ، محمد نبی، جیرالڈ کوئٹزی، جسپریت بمراہ، آکاش مدھوال اور شریاس گوپال۔

بنگلورو: فاف ڈو پلیسس، وراٹ کوہلی، ول جیکس، مہیپال لامورر، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، دنیش کارتک، محمد سراج، وجے کمار ویشاخ، ریس ٹوپلے اور آکاش دیپ۔

یو این آئی۔

Last Updated : Apr 11, 2024, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.