ETV Bharat / sports

ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 9:22 PM IST

New PCB Chairman صوبہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Mohsin Naqvi
صوبہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذکا اشرف کا استعفی منظور بھی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کے چیئرمین ذکا اشرف نے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف حکومت کی جانب سے معاملات پر اختیارات نہ ملنے پر مستعفیٰ ہوئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا لیکن موجودہ حالات میں ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نامزد کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ میں یہ نیا بحران اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی چار ایک سے گنوا دی تھی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.