ETV Bharat / sports

پنجاب کنگ نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 177 رنز کا ہدف دیا - RCB Vs PBKS

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 7:32 PM IST

Updated : Mar 25, 2024, 9:55 PM IST

RCB VS PBKS
RCB VS PBKS

پیر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

بنگلورو: کپتان شکھر دھون کے 45 رنز اور ششانک سنگھ کی 21 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں پیر کورائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں اوپنر جونی بیرسٹو کا آٹھ رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ نے اننگ کو سنبھالا۔ نویں اوور میں میکسویل نے پربھسمرن سنگھ کو انوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ سنگھ نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔

شکھر دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ سیم کرن نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رن اور ہرپریت برار دو رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔

بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور الزاری جوزف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا-

پنجاب کنگز (پلیئنگ الیون): شیکھر دھون (کپتان)، جونی بیرسٹو، پربھسمرن سنگھ، سیم کرن، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، لیام لیونگ اسٹون، ششانک سنگھ، ہرپریت برار، ہرشل پٹیل، کگیسو رباڈا، راہل چاہر

رائل چیلنجرز بنگلورو (پلیئنگ الیون): فاف ڈو پلیسس، ویراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، کیمرون گرین، دنیش کارتک، انوج راوت، الزاری جوزف، میانک ڈگر، محمد سراج، یش دیال

Last Updated :Mar 25, 2024, 9:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.