ETV Bharat / sports

کے کے آر نے ایٹکنسن کی جگہ چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 10:35 PM IST

dushmantha chameera
دشمنتھا چمیرا

IPL 2024 گس اٹکنسن کو کے کے آر نے گزشتہ سال دسمبر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں ایک کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس دوران دشمنتھا چمیرا کو نیلامی میں فروخت نہیں کیا گیا تھا اور اب کے کے آر نے انہیں 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خرید لیا ہے۔

کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گس اٹکنسن کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے اپنا نام واپس لینے کے بعد سری لنکا کے تیز گیند باز دشمنتھا چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کے 26 سالہ تیزگیندباز ایٹکنسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے انتہائی مصروف شیڈول کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

وہ پہلی بار آئی پی ایل کھیلنے جا رہے تھے۔ ایٹکنسن نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے تین میچ کھیلے تھے اور دسمبر میں وائٹ بال کرکٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت وہ بھارت کے دورے پر انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

گس اٹکنسن کو کے کے آر نے گزشتہ سال دسمبر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں ایک کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس دوران چمیرا کو نیلامی میں فروخت نہیں کیا گیا تھا اور اب کے کے آر نے انہیں 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خرید لیا ہے۔

بتیس سالہ چمیرا اس سے قبل راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ چمیرا 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کر سکتے ہیں اور حال ہی میں آئی ایل ٹی-20 میں دبئی کیپٹلز کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

چمیرا نے اب تک 12 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 8.73 کی اوسط سے نو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ چمیرا کے علاوہ مچل اسٹارک کے کے آر میں واحد غیر ملکی تیز گیند باز ہیں۔ اسٹارک کو نیلامی میں 24.75 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.