ETV Bharat / sports

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست - IPL 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 16, 2024, 6:57 PM IST

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست
چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست

Klaasen And Kohli Hitting Number Of Boundaries سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 24 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں آئی پی ایل کے 30 میچوں کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے چھ میچوں میں کلاسن نے سب سے زیادہ 24 چھکے لگائے ہیں رائل چیلنجرز کے بلے باز وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

بنگلورو: رواں آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران 19 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد کے ابھیشیک شرما، رائل چیلنجرز بنگلور کے دنیش کارتک اور راجستھان رائلز کے ریان پراگ 18-18 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے شیوم دوبے، ممبئی انڈینز کے روہت شرما اور دہلی کیپٹلز کے ٹرسٹن اسٹبس 15-15 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن اور رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 14-14 چھکوں کے ساتھ مشترکہ پانچویں نمبر پر ہیں۔چوکوں کے معاملے میں وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ ان کے بعد روہت شرما اور ٹریوس مائیکل ہیڈ 28-28 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ رتوراج گائیکواڑ اور سنجو سیمسن 25-25 چوکوں کے ساتھ تیسرے، فاف ڈو پلیسس 24 چوکوں کے ساتھ چوتھے اور فل سالٹ اور بی سائی سدرشن 23-23 چوکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد نےبنگلورو کو 25 رنز سے شکست دی - IPL 2024

گلین میکسویل، یشسوی جیسوال، اکشر پٹیل، دھرو جورل، رویندرا جڈیجہ، سوربھ چوہان، مینک اگروال، امیش یادو، راہل ترپاٹھی، سُمت کمار، عظمت اللہ عمرزئی، جے دیو انادکت، شاہ رخ خان اور درشن نالکنڈے نے ایک ایک چھکا لگاتے ہوئے نچلے پائیدان پر ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.