ETV Bharat / sports

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہے گی - Indian Hockey Men Team

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 5, 2024, 7:39 PM IST

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایک دہائی کی خشک سالی ختم کرنے اترے گی
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایک دہائی کی خشک سالی ختم کرنے اترے گی

Indian Vs Australia Hockey Match ہرمن پریت کی قیادت والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم ہفتہ سے پرتھ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک دہائی کی خشک سالی کو ختم کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

نئی دہلی:سیریز کا پہلا میچ 6 اپریل کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 7، تیسرا 10، چوتھا 12 اور پانچواں میچ 13 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے پیش نظر اس سیریز کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کا مقصد آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر ایک دہائی سے جاری خشک سالی کو ختم کرنا ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی ہاکی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان 2013 سے اب تک کل 43 مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں آسٹریلیا نے 28 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ہندوستان نے آٹھ میچ جیتے ہیں۔ سات میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ موجودہ عالمی درجہ بندی میں ہندوستان چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے اس دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا، ''یہ سیریز پیرس اولمپکس سے قبل ہماری ٹیم کی تیاریوں کے لیے ایک لٹمس ٹیسٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ ہمارا مقصد اپنی حکمت عملیوں کو بہتر بنانا اور بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم میگا ایونٹ کے لیے بہترین فارم میں ہیں۔ ہماری توجہ اپنے گیم پلان کو مؤثر طریقے سے انجام دینے اور آسٹریلوی سائیڈ کی جانب سے پیش کئے گئے چیلنجز سے نمٹنے پر مرکوز رہے گی۔

کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہاکہ ہم آگے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ہر میچ ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ ہم آسٹریلیا کی جانب سے پیش کئے جانے والے سخت مقابلے سے واقف ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں اور اپنی تیاریوں پر یقین ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر متحد ہوکر میدان میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ "ہمارا مقصد نہ صرف اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے بلکہ ایک ٹیم کے طور پر سیکھنا اور آگے بڑھنا بھی ہے اور یہی پیرس اولمپکس میں ہماری مہم کی بنیاد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقی فٹبالر لیوک فلیورس کا ڈکیتی کی واردات میں قتل - Footballer Killed In Hijacking

آسٹریلیا پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی طرح گروپ بی میں ہے، اس لیے داؤ پہلے سے کہیں زیادہ بڑگ گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیموں کوپیرس میں ہونے والے فائنل مقابلے سے قبل ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں کو جانچنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.