ETV Bharat / sports

بھارت نے انڈر 19 عالمی کپ میں امریکہ کو 201 رنوں سے دی شکست

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 28, 2024, 10:23 PM IST

U 19 world cup انڈر 19 عالمی کپ میں بھارت کے 326 رنز کے جواب میں امریکی ٹیم 50 اوورز کھیلنے کے بعد آٹھ وکٹوں پر صرف 125 رنز ہی بنا سکی۔ جس کی وجہ سے امریکہ کو 201 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

India beat USA in U 19 world cup
بھارت نے انڈر 19 عالمی کپ میں امریکہ کو 201 رنوں سے دی شکست

بلوم فونٹین: ارشین کلکرنی کی 108 رنز کی سنچری، مشیر خان کی 73 رنز کی نصف سنچری اور نمن تیواری کے چار وکٹوں کی بدولت بھارت نے اتوار کو گروپ اے میں اپنے تیسرے اور آخری میچ میں امریکہ کو 201 رنز سے شکست دی۔ 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری امریکی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور اس نے دو رن پر دو وکٹ گنوا دیئے۔

پہلے ہی اوور میں نمن تیواری نے بھاویہ مہتا کو بغیر کھاتہ کھولے واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد راج لمبانی نے پرنو چیٹی پالائم کو دو رنز پر پویلین بھیجا۔ اس کے بعد امریکہ کے وکٹ گرتے رہے۔ اتکرش سریواستو نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ سدھارتھ 18 رنز پر ، آر ننداکرنی 20 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

امودھ اریپلی 27 رنز اور اتیندرا سبرامنیم تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ امریکی ٹیم 50 اوورز کھیلنے کے بعد آٹھ وکٹوں پر صرف 125 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے نمن تیواری نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ راج لمبانی، سومی پانڈے، مروگن ابھیشیک اور پریانشو مولیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی اوپننگ جوڑی آدرش سنگھ اور ارشین کلکرنی نے پہلی وکٹ کے لیے 46 رن جوڑے۔ بھارت کا پہلا وکٹ آدرش سنگھ کی 37 گیندوں میں 25 رنز کے طور پر گرا۔ اتیندرا نے انہیں پرتھ پٹیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے مشیر خان اور ارشین کلکرنی کے درمیان بڑی شراکت داری ہوئی۔ مشیر خان نے 56 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بھارت کی دوسری وکٹ مشیر خان کی صورت میں گری۔ انہوں نے 76 گیندوں میں 73 رن بنائے اور اپنی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

رشی رمیش نے انہیں آرین ناڈکرنی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ارشین کلکرنی نے اپنی سنچری 110 گیندوں میں مکمل کی۔ اتیندرا نے انہیں 108 رن پر پارتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

کپتان ادے سہارن 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور سچن گھاس 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پریانشو مولیا 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اراویلی اونیش 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے مقررہ 50 اووروں میں 326 رنز بنائے۔ امریکہ کی جانب سے اتیندرا سبرامنیم نے دو وکٹ حاصل کئے۔ آریہ گرگ، آرین ندکرنی اور رشی رمیش نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.