ETV Bharat / sports

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ: ہندوستان نے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 17, 2024, 7:16 PM IST

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ: ہندوستان نے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دی
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ: ہندوستان نے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دی

FIH Pro Hockey league گرجنت سنگھ کے آخری لمحات میں شاندار گول کی بدولت ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 کے بھونیشور لیگ کا اختتام جمعہ کی رات کالنگا ہاکی اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف 1-0 سے جیت درج کرکے کیا۔

بھونیشور:ہندستان کی جانب سے واحد گول گرجنت سنگھ نے 60ویں منٹ میں کیا۔ میچ میں ہندستان نے حملہ کی شروعات کی۔ انہیں میچ کا پہلا پنالٹی کارنر تیسرے منٹ میں ملا، لیکن ہرمن پریت کی ڈریگ فلک کو آئرش ڈیفنڈر نے پوسٹ کے قریب بچا لیا۔آئرلینڈ نے جوابی حملہ کیا، حالانکہ میتھیو نیلسن کا شاٹ 11ویں منٹ میں گول پوسٹ سے باہر چلا گیا۔

ابتدائی کوارٹر 0-0 پر ختم ہوا۔ دوسرے کوارٹر کا آغاز پرسکون رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے دفاع میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسرے کوارٹر کے بیشتر حصے میں ہندوستان کا گیند پر بہتر قبضہ تھا۔ انہوں نے گول کرنے کے ممکنہ مواقع پیدا کیے اور بالترتیب 20ویں اور 24ویں منٹ میں دو پنالٹی کارنر حاصل کیے لیکن آئرش دفاع نے میزبان ٹیم کو گول کرنے سے روک دیا، اس طرح پہلا ہاف 0-0 کے تعطل پر ختم ہوا۔ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں گیند پر غلبہ برقرار رکھا، لیکن آئرش سرکل میں جگہ تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ ہندوستان نے گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن آئرش دفاع نے اسے ناکام بنا دیا۔ ہندستان نے آخری کوارٹر کے آغاز میں عجلت کا مظاہرہ کیا اور فوری طور پر پنالٹی کارنر حاصل کیا، لیکن ہرمن پریت کی ڈریگ فلک کو آئرش گول کیپر نے روک دیا۔ انہیں 51ویں منٹ میں ایک بار پھر پنالٹی کارنر ملا، لیکن وہ موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ہندوستان نے آئرش دفاع پر دباؤ ڈالنا جاری رکھا.

یہ بھی پڑھیں:محمد سراج کی خطرناک بالنگ، انگلینڈ 319 رنوں پر ڈھیر

ان کی کوششوں کا 60 ویں منٹ میں نتیجہ نکلا۔ میزبان ٹیم نے آخر کار گرجنت کے فیلڈ گول کے ذریعے تعطل کو توڑا۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم اب ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے اپنے ریٹرن میچ کھیلنے کے لیے رورکیلا جائے گی۔ہندوستان 19 فروری کو رورکیلا لیگ کے اپنے پہلے میچ میں اسپین کا مقابلہ کرے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.