ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر - جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گرآنے سے ٹریفک بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 1:08 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر - جموں شاہراہ ضلع رام بن میں بھاری بارشوں کے باعث بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ادھر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث ٹریفک کے لئے مسلسل بند ہے۔  جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’قومی شاہراہ پر رام بن میں مہاڑ کیفٹیریا اور بانہال میں چملواس کے مقام پر بھاری بارشوں کے باعث بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔‘‘ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور سفر سے قبل سرینگر جموں شاہراہ کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے محکمہ ٹریفک کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔  محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے جبکہ دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری درج کی گئی، وہیں میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Traffic Suspended on Srinagar Jammu Highway: وادی کشمیر میں خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جب کہ مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

سرینگر: وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر - جموں شاہراہ ضلع رام بن میں بھاری بارشوں کے باعث بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ادھر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث ٹریفک کے لئے مسلسل بند ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’قومی شاہراہ پر رام بن میں مہاڑ کیفٹیریا اور بانہال میں چملواس کے مقام پر بھاری بارشوں کے باعث بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔‘‘ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور سفر سے قبل سرینگر جموں شاہراہ کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے محکمہ ٹریفک کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بارشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے جبکہ دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری درج کی گئی، وہیں میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.