ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دارالعلوم اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ میں سوشل میڈیا ہینڈلرز پر پابندی - Child Welfare Committee Srinagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 9:36 PM IST

Social media persons banned چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سرینگر نے سوشل میڈیا ہینڈلرز کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے جووینائل جسٹس ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کے لیے باز رہنے کی ہدایت دی۔

social-media-persons-banned-in-darul-uloom-and-child-care-institute-in-kashmir
دارالعلوم اور چیلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ میں سوشل میڈیا افراد پر پابندی عائد

سرینگر: چائلڈ ویلفئیر کمیٹی سرینگر نے سوشل میڈیا اور سماجی رابطہ گاہوں سے جڑے افراد کو دارالعلوم اور چیلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ یعنی سی سی آئی کے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ بغیر متعلقہ ادارے کی اجازت کے کسی کو اندر نہ آنے دیں۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گیے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ بار بار سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی حساس معاملے میں جہاں بچوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، کی تصاویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سرینگر کی نوٹس میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا سے جڑے افراد چیلڈ کیئر اداروں یا دارالعلوم میں جاکر بچوں کے ویڈیوز اٹھاتے ہیں اور بعد میں مختلف سماجی رابطہ گاہوں پر اپ لوڈ کر کے جرم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: جوینائل جسٹس 2021 مسودے کے لئے تمام شراکت داروں سے تجاویز طلب
چائلڈ ویلفئیر کمیٹی سرینگر کہا کہ اس قسم کی خلاف ورزی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے میں خلاف ورزی کرنے کے مرتکب افراد پر کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ کی جیل ہو جائے گی یا دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.