ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع بارہ مولہ: بارش کے سبب رابطہ سڑکیں بند, لوگ پریشان - Roads closed in Baramulla

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 4:53 PM IST

Service roads closed in Baramulla
Service roads closed in Baramulla

وادی کشمیرکے ضلع بارہ مولہ میں دو دنوں سے تازہ برف باری اور بارش کے سبب کئی سڑکیں اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے علاوہ اسکولی بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً آدھی سڑکیں درست کی جا چکی ہیں اور باقی کے لئے کام جاری ہے۔

بارہ مولہ: وادی کشمیر میں دو دنوں سے تازہ برف باری اور بارش کے سبب کئی سڑکیں اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ اور اوڑی کے دور دراز پہاڑی علاقوں کی بھی رابطہ سڑکیں بارش کے سبب بند ہو گئی ہیں رابطہ سڑکوں پر جگہ جگہ پتھر اور مٹی کی ڈھیر ہونے کی وجہ سے بھی سڑکیں لوگوں کے لیے بند ہو گئی ہیں۔

وہیں جموں کشمیر کے ضلع اوڑی کے دور دراز علاقے جیسے تلاواڑی، تھاجل، چرنڈا، بٹگران، سید پورہ، ہتھلنگا جیسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ابھی بھی روزمرہ کی طرح کھلی نہیں ہیں سڑکوں پر جگہ جگہ مٹی کے تودے اور پتھر سڑکوں پر آ گئے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو چلنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Service roads closed in Baramulla

مقامی لوگوں نے بتایا کہ لگاتار بارش ہونے کے سبب ہمارے علاقے کی بھی رابطہ سڑکیں بند ہیں اور ندی نالوں میں پانی بھی بھر چکا ہے رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ہمیں کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کو بھی اسکول جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں بارہ مولہ کے ایک اعلیٰ افسر سے جب اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہماری مشینری تیار ہے اور ہم نے آدھے علاقوں کی رابطہ سڑکیں بحال کر دی ہیں اور جو علاقے ابھی بھی آمد و رفت کے لیے بند ہیں انہیں بھی بہت جلد کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.