ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 3:03 PM IST

وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بارشوں اور برفباری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج کی گئی ہے تاہم صرف گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.6ڈگری سیلسیش درج کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی
جموں و کشمیر میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

جموں: جموں و کشمیر میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جمعرات کی شب سے ہی ایک بار پھر موسم میں تبدیلی آئی۔ یونین ٹیریٹری کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کو بھی مطلع ابر آلود رہا۔ وادی کشمیر سمیت خطہ چناب اور پیر پنچال رینج میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے 11 اضلاع کے لیے یکم سے 2 مارچ تک اورنج الرٹ جاری کیا ہے اور اس عرصے کے دوران موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ یو ٹی کے دیگر اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں درمیانہ سے بھارتی بارشوں اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خراب موسمی صورتحال میں سرینگر جموں قومی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہو سکتی ہیں۔

ادھر، محکمہ موسمیات کی جانب برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اور معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزارٹ گلمرگ کے بغیر سبھی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مغربی ہوا Western Disturbanceکی ایک لہر داخل ہونے والی ہے جس کے زیر اثر جموں و کشمیر میں یکم مارچ کی صبح سے 3 مارچ کی دو پہر تک وسیع پیمانے پر درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کا زیادہ تر اثر 2 مارچ کو رہے گا۔

ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں کے پیر پنجال رینج میں بھاری برف باری یا بارشیں ہوں گی جبکہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، پہلگام ، کولگام، سنتھن پاس، پیر کی گلی، سونہ مرگ - زوجیلا، بانڈی پورہ - راز دان پاس، گلمرگ اور کپوارہ پاس پر بھاری برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی سفر متاثر ہو سکتا ہے اور سری نگر جموں شاہراہ سمیت جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں، شاہراہیں بند ہو سکتی ہیں۔ جموں ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اولے برسنے کا کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ، اس بعد 6 تا 7 مارچ کو بھی بعض علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھاری برفباری کے بعد کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم

محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں، نیز وادی میں مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔ ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور باغات میں تمام طرح کے آپریشنز بند رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.