ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 10:52 PM IST

Security beefed across jammu and Kashmir ahead of Republic Day
یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہراہیں گے۔

سرینگر:یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعے کے روز سکیورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی، جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے بیچ ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کولگام ضلع کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور اسکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع میں اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگائے ہیں جہاں پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر جنوبی کشمیر میں جگہ جگہ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔دریں اثنا سرینگر جموں شاہراہ پر بھی سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر سے جموں کی طرف جانے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں.ذرائع کے مطابق یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں یوم جموریہ کی سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں پر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔ وہیں کشمیر میں سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جہاں ایل جی کے مشیر قومی پرچم لہراہیں گئے اور سلامی لیں گے۔

(یو این آئی مشمولات)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.