ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز استسقاء کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 2:28 PM IST

Salat Ul Istisqa Offered At Khankah faizpanah Tral ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی گئی جس کی پیشوائی میرواعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے کی۔ اس موقعے پر رقت آمیز مناظر دیکھے گیے اور لوگوں نے رحمت باراں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔

ترال میں ۔خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز استسقاء کا اہتمام
ترال میں ۔خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز استسقاء کا اہتمام

ترال میں ۔خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز استسقاء کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموںو کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی گئ جسکی پیشوائ میرواعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گیے اور لوگوں نے رحمت باراں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گیے اور لوگوں نے رحمت باراں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی تفصیلات کے مطابق وادی میں چلہ کلاں کے دوراں بھی بارشییں یا برفباری نہ ہونے سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے جہاں متعدد علاقوں میں قدرتی پانی کے چشمے سوکھ گئے ہیں۔

وہیں بجلی کی پیداوار پر بھی نمایاں اثرات پڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب روایتی بنڈار اور نماز استسقاء کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسسلے میں آج جنوبی کشمیر کی معروف زیارتگاہ خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز جمعہ کے بعد بارشوں کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئ جس میں سینکڑوں لوگوں نے شمولیت کی نماز کے بعد خصوصی دعایہ مجالس کا اہتمام کیا گیا جس دوران عوام نے رب کے حضور گناہوں کی معافی طلب کی اور بارشوں اور برفباری کے لیے رقت آمیز دعاییں مانگی
اس موقع پر میرواعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے عوام الناس پر، زور دیا کہ وہ اپنے گناہوں پر استغفار کریں اور معاشرے میں پھیلی بدعنوانی، بے حیائی، بے شرمی اور جعلسازی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اگر رب ناراض ہوگا تو ہم کھبی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ تعمیرات عامہ سیکریٹری نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر زیر تعمیر فورلیننگ پروجیکٹ کا جائزہ

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وادی کشمیر میں بارشیں نہ ہونے سے چہار سو اضطراب پیدا ہوا ہے جبکہ کئ علاقوں میں پینے کا پانی بھی اب موجود نہیں ہے اس صورتحال میں سنت کے مطابق نماز استسقاء ادا کر کے ہم۔نے دعا مانگی ہے اور اللہ پاک کریم۔ہے اسلیے امید قوی ہے کہ جلد ہی رحمت باراں کا نزول ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.