ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 8:09 PM IST

پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈی پی اے پی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیل‌ منڈی کے کارکنان اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

DEMOCRATIC PROGRESSIVE AZAD PARTY
منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس

منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس

پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے پیر پنجال جنرل سیکرٹری کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیل‌ منڈی کے کارکنان اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی کے پیر پنجال جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ جس میں چند اپوزیشن کے افراد پہاڑی کے "ایس ٹی سٹیس" کو لے کر پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ اُنہوں نے پہاڑیوں کی مخالفت کی ہے جو الزم بلکل غلط اور بے بنیاد ہے۔

چونکہ چند افراد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف غلط افواہیں پھیلا کر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے 1992 سے لے کر پہاڑی طبقہ کو شیڈول ٹرائب کا درجہ ملنے تک پہاڑی قبیلہ کے حق کے لیے جدوجہد کی ہے۔

لیکن باوجود اس کے غلام نبی آزاد پر اس طرح کے الزام عائد کرنا ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد واحد ایسا ایک لیڈر ہے جو جموں و کشمیر کو ریاست کے درجہ، بے روزگار نوجوانوں کے لیے نوکریاں، ریاست کی ترقی کے لیے بات کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس بات سے اپوزیشن پارٹیوں کے چند افراد کو بے حد تکلیف ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پہاڑی قبیلہ کو گمراہ کر اپنی سیاسی روٹیاں سیک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمنٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جس بھی اُمیدوار کو الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتارا جائے گا۔ پارٹی کے تمام لیڈران، کارکنان، دل و جان سے اُس امیدوار کو الیکشن جتانے کے لیے کام کریں گے اور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے غلط بیان بازی کرنے والے افراد کے خلاف لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے کارروائی کی بھی اپیل کی ہے‌۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.