ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چیف الیکشن کشمیر کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 1:05 PM IST

https://www.etvbharat.com/en/!bharat/poll-panel-in-ls-polls-gear-cec-to-address-2000-observers-enn24031101842
https://www.etvbharat.com/en/!bharat/poll-panel-in-ls-polls-gear-cec-to-address-2000-observers-enn24031101842

چیف الیکشن کمشنر، راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ٹیم مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جموں کشمیر کا دورہ کرے گی۔

سرینگر(نیوز ڈیسک) : لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے محض دو دن قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا پیر کو اپنے تمام انتخابی مبصرین بشمول پولیس، جنرل اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار تقریباً 2000 انتخابی مبصرین کو بریفنگ دیں گے۔ پولنگ پینل کے ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نئی دہلی میں بریفنگ کے بعد سی ای سی، جموں کشمیر میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سرینگر روانہ ہو جائیں گے۔

مارچ کی 12 اور 13 تاریخ کو جموں و کشمیر کا دورہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے پہلے کسی بھی ریاست یا یو ٹی کا یہ ان کا آخری دورہ ہوگا۔ جموں و کشمیر کے اس دورے کے دوران پول پینل کی سیاسی جماعتوں اور سول انتظامیہ کے علاوہ پولیس کے عہدیداروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولنگ پینل لوک سبھا انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی فزیبلٹی کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔ تاہم، ذرائع نے کہا کہ یہ محض قیاس آرائیاں ہیں کیونکہ اس کی تصدیق تب ہی ہو سکتی ہے جب سی ای سی جموں کشمیر کا دورہ کرے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرے اور سکیورٹی کی رائے حاصل کرے۔ یاد رہے کہ 11 دسمبر 2023 کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 30 ستمبر 2024 تک کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Poll Panel In LS Polls Gear, CEC To Address 2,000 Observers; Assess J&K Election Feasibility

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.