ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’آرٹیکل 370 قصہ پارینہ‘ وزیراعظم مودی کا جموں کے ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب - Modi address rally in Udhampur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 12:32 PM IST

Updated : Apr 12, 2024, 3:11 PM IST

PM Modi address mega rally in Udhampur جموں و کشمیر کے ادھم پور میں آج وزیراعظم نریندرمودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو قصہ پارینہ قرار دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

’آرٹیکل 370 قصہ پارینہ‘ وزیراعظم مودی کا جموں کے ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب

ادھم پور: وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں ہو یا کشمیر، اب یہاں ریکارڈ تعداد میں سیاح اور عقیدتمند آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہاں کی کئی نسلوں نے یہ خواب دیکھا ہے اور میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ آپ کا خواب مودی کا عزم ہے۔ پی ایم نے کہا کہ اب جموں و کشمیر اسٹارٹ اپس کے لیے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رام مندر سے کتنی نفرت کرتی ہے، کانگریس کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رام مندر بی جے پی کے لیے انتخابی مسئلہ ہے۔ مودی نے کہا کہ رام مندر ہمارے لئے کبھی بھی انتخابی مسئلہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ تین چیزیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ رام مندر کی تعمیر 500 سال بعد ہوئی ہے۔ یہ کام عدالت کے فیصلے سے ہوا ہے۔ عظیم الشان رام مندر سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ شہریوں کے عطیات سے بنایا گیا۔ پی ایم مودی نے کہا، 'وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ ملے گا اور جموں و کشمیر میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری ہوگی، یہاں ترقی کی نئی جہتیں قائم ہوں گی۔ مودی نے کہاکہ کشمیر میں پہلے اسکولوں کو جلایا جاتا تھا، لیکن اب اسکولوں کو سجایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر آزادی سے سانس لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے ارکان جو ادھم پور سے یہاں مجھے آشیرواد دینے آئے ہیں کو مودی گیارنٹی ہے کہ علاقہ اگلے پانچ سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے گا۔

مودی نے کہاکہ آج 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی ضمانت ہے۔ پہلے جموں و کشمیر کے دیہاتوں میں بجلی، پانی اور سڑکیں نہیں تھیں۔ آج ہر گاؤں میں بجلی پہنچ چکی ہے۔ جموں و کشمیر میں 75 فیصد سے زیادہ گھروں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سہولت مل رہی ہے۔ دور دراز پہاڑوں میں بھی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے موبائل ٹاورز لگانے کی بھرپور مہم جاری ہے۔ آج جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر کے کونے کونے سے صرف ایک ہی گونج سنائی دے رہی ہے ’ایک بار پھر مودی حکومت‘۔ مودی نے کہا کہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ سڑکیں، بجلی، پانی، سفر، نقل مکانی، یہ سب موجود ہیں۔ لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔
مایوسی سے امید کی طرف بڑھے ہیں، زندگی مکمل یقین سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں ہر طرف ترقی ہو رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے دہشت گردوں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔ اب آنے والے 5 سالوں میں اس علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔

پی ایم مودی نے کہاکہ انہوں نے آرٹیکل 370 کی دیوار گرادی ہے۔ یہی نہیں اس کا ملبہ بھی زمین میں دب گیا ہے۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کو لے کر کانگریس کو بھی چیلنج کیا۔ پی ایم نے کہا کہ لوگ 370 کے بارے میں کنفیوزڈ تھے۔ اب یہ بھرم ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اب ایمس بن رہے ہیں، عالمی معیار کی سڑکیں، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم بن رہے ہیں۔ جدید سرنگیں بنائی جا رہی ہیں۔

Last Updated :Apr 12, 2024, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.