ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوگوں کو مودی کے کشمیر دورے سے خاص امید نہیں: پی ڈی پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 1:07 PM IST

پی ڈی پی نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی حکومت کو لوگوں کی امیدوں کے برعکس کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سرینگر (جموں کشمیر) : اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سرینگر دورے سے کوئی امید نہیں ہے کیونکہ گزشتہ برسوں سے جس طرح حکومت نے یہاں کی عوام کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اس سے لوگ ناراض ہی ہیں۔ سرینگر میں پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے کہا کہ موجودہ سرکار نے جس طرح سے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اس سے صاف لگ رہا ہے کہ یہاں کی عوام کو وزیر اعظم کے دورے سے کوئی خاص امیدیں وابستہ نہیں ہیں۔  سہیل بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ جس طرح سے سابق وزراء اعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ نے کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم کرنے کی کوشش کی تھی، موجودہ سرکار یا وزیر اعظم نے اس طرح کی کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں کشمیر تعمیر و ترقی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کو مرکزی سرکار کی جانب سے زخموں پر مرہم کرنے کا مسئلہ ہے۔‘‘ بخاری نے مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’موجودہ سرکار لوگوں کے زخموں پر مرحم نہیں کر رہی بلکہ انکا (بی جے پی حکومت کا) برتاؤ عوام کی امیدوں کے برعکس رہا ہے۔‘‘  یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو سرینگر کے ایک روزہ دورے پر آ رہے ہیں جس دوران میں وہ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ریلی سے کریں گے، ریلی میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس دورے کے پس منظر میں جموں کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور بخشی اسٹیڈیم کو سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے۔    سہیل بخاری ترجمان اعلیٰ، پی ڈی پی   پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری سرینگر میں پریس نمائندوں سے مخاطب

لوگوں کو مودی کے کشمیر دورے سے خاص امید نہیں، پی ڈی پی

سرینگر (جموں کشمیر) : اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سرینگر دورے سے کوئی امید نہیں ہے کیونکہ گزشتہ برسوں سے جس طرح حکومت نے یہاں کی عوام کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اس سے لوگ ناراض ہی ہیں۔ سرینگر میں پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے کہا کہ موجودہ سرکار نے جس طرح سے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اس سے صاف لگ رہا ہے کہ یہاں کی عوام کو وزیر اعظم کے دورے سے کوئی خاص امیدیں وابستہ نہیں ہیں۔

سہیل بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ جس طرح سے سابق وزراء اعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ نے کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم کرنے کی کوشش کی تھی، موجودہ سرکار یا وزیر اعظم نے اس طرح کی کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں کشمیر تعمیر و ترقی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کو مرکزی سرکار کی جانب سے زخموں پر مرہم کرنے کا مسئلہ ہے۔‘‘ بخاری نے مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’موجودہ سرکار لوگوں کے زخموں پر مرحم نہیں کر رہی بلکہ انکا (بی جے پی حکومت کا) برتاؤ عوام کی امیدوں کے برعکس رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، رویندر رینا

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو سرینگر کے ایک روزہ دورے پر آ رہے ہیں جس دوران میں وہ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ریلی سے کریں گے، ریلی میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس دورے کے پس منظر میں جموں کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور بخشی اسٹیڈیم کو سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.