ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، رویندر رینا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 4:23 PM IST

Modi kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، جس دوران وہ بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے کشمیر دورے کے پیش نظر وادی میں سکیورٹی، انتظامی اور پارٹی سطح پر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

رویندر رینا
رویندر رینا

پی ایم دورہ کشمیر:ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے،رویندر رینا

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی 7 مارچ کو سرینگر میں ہونے والی ریلی میں دو لاکھ سے زائد کشمیری لوگ شریک ہوں گے اور مودی کا والہانہ استقبال کریں گے۔ بی جے پی جموں کشمیر کے صدر رویندر رینا نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی ہوئی جبکہ امن و امان بھی قائم ہوا جس کے سبب لوگ مودی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی سرینگر کے بخشی سڈیدیم میں منعقد ہوگی جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی نے گزشتہ 10برسوں میں کشمیر پر مخصوص توجہ دی، جس سے یہاں ترقی ہوئی اور ہزاروں تعمیری کام بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ریلی کے لئے جموں کشمیر بی جے پی یونٹ کافی سرگرم ہوا ہے اور لوگوں کو اس ریلی میں جمع کرنے کے لیے سرگرم ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ بھی اس ریلی میں سرکاری ملازمین کو جمع ہونے کے لئے اور اس کی تیاریوں کے لئے تعینات کر رہی ہے۔

رویندر رینا نے کہا کہ سال 2003 میں جب اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اتل بہاری واجپائی جی یہاں آئے تھے تو اس وقت بھی اسی اسٹیڈیم میں لوگوں کا سیلاب امڈ آیا تھا اور اس کے بعد سال 2015 میں جب مودی جی یہاں آئے تو اس وقت بھی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں لوگوں اژدھام جمع ہوا تھا۔


انہوں نے کہا کہ 'سال 2014 میں جب کشمیر میں خطرناک سیلاب آیا تو اس مشکل وقت میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی جی یہاں آئے حالانکہ دیوالی کا تہوار تھا انہوں نے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہیں منایا بلکہ یہاں لالچوک آئے اور 80 ہزار کروڑ روپیوں کے پیکیج کا اعلان کیا'۔


ان کا کہنا تھا کہ اسی پیکیج کے نتیجے میں کشمیر اس مشکل صورتحال سے باہر نکل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی تمام پارلیمانی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور بقی امید واروں کا اعلان بھی بہت جلد کیا جائے گا۔


بتادیں کہ بی جے پی نے جموں اور ادھم پور پارلیمانی نشستوں کے لئے اپنے امیداروں کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کی طرف سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق ممکنہ اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر رینہ نے کہا کہ جو بھی اعلان کیا جائے گا لوگ اس کو ریلی میں سنیں گے'۔

مزید پڑھیں:



اس ریلی کے لئے سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں اور بخشی اسڈیدیم کو سکیورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر میں دوسریریلی ہے۔ اس سے قبل وہ نومبر سنہ 2015 میں سرینگر آئے تھے اور یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اس وقت جموں کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.