ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 6:42 PM IST

ترال میں پی  ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام
ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام

PDP Hold Road Show At Tral پلوامہ کے وانتی پورہ سے ترال بس اسٹینڈتک پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع سطح کے کئی بڑے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔

ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام

ترال:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔

اسی درمیان پلوامہ کے وانتی پورہ سے ترال بس اسٹینڈتک پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع سطح کے کئی بڑے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔روڈ شو کی قیادت نایب صدر ضلع پلوامہ لطیف احمد بٹ کر رہے تھے جبکہ فاروق احمد ریشی اور دیگر لیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے

روڈ شو کے دوران ورکرز پی ڈی پی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے ۔ سری نگر پارلیمانی حلقے سے وحید الرحمن پرہ کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آییں۔ ریلی جب بس اسٹینڈ میں پہنچی وہاں پی ڈی پی لیڈر لطیف احمد بٹ نے تقریر کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پی ڈی پی نامزد امیدواروں کو کامیاب بناییں ۔کیونکہ موجود دور میں عوام کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے رہنماؤں کی انتخابی مہم پر بندشیں عائد کی جارہی ہیں: پی ڈی پی - PDP Alleges Restrictions

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لطیف احمد بٹ نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے جملہ مسائل کو حل کرنے کے لیے انکی پارٹی ہی بہتر ہو سکتی ہے اور اس لیے عوام کو نکل کر حق راے دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.