ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر، مالیاتی دھوکہ دہی میں اضافہ، 1046 کیسز درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 6:05 PM IST

Over 1000 financial fraud complaints Reported in Jammu Kashmir ملکی سطح پر سال 2023میں مالیاتی دھوکہ دہی Financial Fraudsمیں تشوشناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں تیرہ لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر، مالیاتی دھوکہ دہی میں اضافہ، 1046 کیسز درج
جموں و کشمیر، مالیاتی دھوکہ دہی میں اضافہ، 1046 کیسز درج

سرینگر (جموں اور کشمیر): ’’اسٹیزن فائنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینیجمنٹ سسٹم‘‘ نے جموں و کشمیر میں 2023 کے دوران 1046 مالیاتی فراڈ کے واقعات درج کیے ہیں، جن کی مالیت 7 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ یہ نظام وزارت داخلہ کے تحت ’’انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر‘‘ کے تحت قائم کیا گیا ہے جو مالیاتی فراڈ کے واقعات کی اطلاع اور انتظام کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالیاتی Frauds کے 253 اضافی معاملات عارضی طور پر 62.55 لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ روک دیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس سنگین مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہیں، جو اس خطے میں مالیاتی سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہیں۔ قومی سطح پر بھی اعداد و شمار انتہائی پریشان کن ہیں۔ سال 2023 میں مالیاتی سائبر فراڈ کے 1.13 ملین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کے طور پر ابھری ہے، جہاں تقریباً دو لاکھ کیسز درج ہوئے ہیں، اس کے بعد مہاراشٹر (130,000)، گجرات (120,000)، اور راجستھان اور ہریانہ (ہر ایک 80,000) کا نمبر آتا ہے۔ اس کے برعکس، لکشدیپ نے صرف 29 واقعات کے ساتھ کم ترین تعداد میں کیس رپورٹ کیے۔

حکام نے زور دیا ہے کہ مختلف قسم کے مالیاتی Frauds، جن میں یو پی آئی UPI، ڈیجیٹل بینکنگ، کریڈٹ کارڈز اور کیو آر کوڈز شامل ہیں، جموں و کشمیر میں عام ہیں۔ مزید برآں کہ روزگار اور سوشل میڈیا سے متعلق Frauds میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو حکام کے لیے ایک کثیر الجہتی چیلنج کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Cybercrime Menace سائبر کرائم کا خطرہ سے ہندوستان کی عالمی ساکھ کو خطرہ

مالیاتی Frauds کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے کے لیے، حکام بیداری مہموں میں سرگرم عمل ہے۔ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو مسلسل خبردار کیا جا رہا ہے کہ بینک کی تفصیلات، اے ٹی ایم پن اور او ٹی پی OTP جیسی حساس معلومات شیئر کرنے سے منسلک خطرات سے آگاہ رہیں۔ حکام لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

قومی سطح پر اس مسئلے کی شدت کو اجاگر کرتے ہوئے، آئی آئی ٹی کانپور کی انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپ کے زیر انتظام ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جنوری 2020 سے جون 2023 تک ملک میں 75 فیصد سے زیادہ سائبر جرائم مالیاتی Frauds پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے تقریباً 50 فیصد کیسز یوپی آئی اور انٹرنیٹ بینکنگ سے منسلک تھے، جو مضبوط سائبر سیکیورٹی اقدامات اور عوام میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.