ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں بی جے پی کی میٹنگ، کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:55 PM IST

شوپیان میں بی جے پی کی میٹنگ،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
شوپیان میں بی جے پی کی میٹنگ،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

BJP Meeting In Shopian ضلع شوپیان کے کمدلن علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران سینکڑوں لوگ بی جے پی میں شامل ہو گئے ۔

شوپیان میں بی جے پی کی میٹنگ،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے کمدلن علاقے میں جلسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر محمد یوسف بٹ اور پربھاری سجاد علی رینا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کیا اور پردھان منتری نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی کہی اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں کو جانکاری دی ۔

اس پروگرام کے دوران عاسمہ جان زوجہ شکیل احمد نے ایک سو سے زائد لوگوں سمیت بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بتایا کہ وہ بی جے پی کی طرف سے غریبوں کے لئے چلائی جارہی اسکیموں سے کافی متاثر ہوئی اور اسی وجہ سے بی جے پی پارٹی میں شامل ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات، سی ای او نے کی جموں میں میٹنگ منعقد

پارٹی کنوینشن کے دوران محمد یوسف بٹ جو کہ بی جے پی شوپیاں کے ضلع صدر ہے نے بتایا کہ نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا سبز اشارہ ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے انتخابات میں جموں و کشمیر سے بی جے پی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.