ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات، سی ای او نے کی جموں میں میٹنگ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 12:01 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 6:01 PM IST

جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے تیاریاں زوروں پر ہیں تاہم برسوں سے مانگ کیے جانے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود اسمبلی الیکشن کے انتخابات کے حوالہ سے کوئی مثبت کارروائی انجام نہیں دی جا رہی ہے۔

جموں: پارلیمنٹ انتخابات کے حوالہ سے یو ٹی جموں کشمیر میں انتظامی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کے پولے نے جموں، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے ضلع الیکشن افسران اور ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ای او نے الیکشن کے حوالہ سے ٹھوس انتظامات اٹھانے جانے کی ہدایت دی۔  اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلانز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابی عمل، لاجسٹک ضروریات، افرادی قوت کا انتظام، رسک مینجمنٹ، ای وی ایم ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی انتظامات پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مناسب انسانی وسائل مختص کرنے، بوتھ پر صفائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، جامع مواد کے انتظام کی منصوبہ بندی، محفوظ راستے کی نقشہ سازی اور AROs، EROs اور نامزد نوڈل افسران کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔  سی ای او نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں تاکہ ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوں، پولنگ اسٹیشنز کے ساتھ مواصلات اور ہنگامی صورتحال سمیت مختلف پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔ انتخابات میں عوام کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اے آر اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بوتھ لیول پر آگاہی مہم چلائیں جس میں بی ایل اوز، اسپورٹس شخصیات، سرکاری ملازمین، یوتھ آئیکنز، بااثر افراد کو شامل کیا جائے۔ عہدیداروں کو انتخابات کے دن پولنگ عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے بیت الخلاء، پینے کے پانی، بنیادی طبی امداد اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

جموں: پارلیمنٹ انتخابات کے حوالہ سے یو ٹی جموں کشمیر میں انتظامی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کے پولے نے جموں، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے ضلع الیکشن افسران اور ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ای او نے الیکشن کے حوالہ سے ٹھوس انتظامات اٹھانے جانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلانز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابی عمل، لاجسٹک ضروریات، افرادی قوت کا انتظام، رسک مینجمنٹ، ای وی ایم ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی انتظامات پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مناسب انسانی وسائل مختص کرنے، بوتھ پر صفائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، جامع مواد کے انتظام کی منصوبہ بندی، محفوظ راستے کی نقشہ سازی اور AROs، EROs اور نامزد نوڈل افسران کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ

سی ای او نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں تاکہ ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوں، پولنگ اسٹیشنز کے ساتھ مواصلات اور ہنگامی صورتحال سمیت مختلف پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔ انتخابات میں عوام کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اے آر اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بوتھ لیول پر آگاہی مہم چلائیں جس میں بی ایل اوز، اسپورٹس شخصیات، سرکاری ملازمین، یوتھ آئیکنز، بااثر افراد کو شامل کیا جائے۔ عہدیداروں کو انتخابات کے دن پولنگ عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے بیت الخلاء، پینے کے پانی، بنیادی طبی امداد اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

Last Updated : Mar 5, 2024, 6:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.