ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا روڈ شو - Lok Sabha Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 7:10 PM IST

Farooq Abdullah Road Show in Pulwama: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پش نظر نیشنل کانفرنس پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں پارلیمانی انتخابی مہم کے تحت ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کا انعقاد کیا۔

پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا روڈ شو
پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا روڈ شو (etv bharat)

پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا روڈ شو (etv bharat)

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے ہش نظر سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور شور سے جاریے ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ پارلیمانی انتخابات کی مہم کا آخری دن نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے روڈ شو کی قیادت کی تاکہ ووٹروں سے سرینگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار سید آغا روح اللہ مہدی کی حمایت کرنے کی اپیل کی جا سکے۔

روڈ شو کے دوران این سی صدر داکٹر فاروق عبداللہ، سرینگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران موجود تھے۔ یہ ریلی پانپور سے شروع ہوئی اور ضلع پلوامہ کے کونیبل، لدھو، شار، لیتہ پورہ، گالندر اور کاکا پورہ علاقے سے گزری۔ روڈ ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد پارٹی کے ایجنڈے کو عوام تک پہنچانا ہے تاکہ عوام پارلیمانی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر سکیں۔

یہ بھیہ پڑھیں:نیشنل کانفرنس کو سوپور میں ریلی برآمد کرنے کی اجازت

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الئینس کو زبردست کامیابی ملے گی اور مرکز میں حکومت بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں نیشنل کانفرنس تینوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.