ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس کو سوپور میں ریلی برآمد کرنے کی اجازت - NC Political Activities in Sopore

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 11:37 AM IST

Omar Abdullah Letter to Election Commission سوپور پولیس نے نیشنل کانفرنس کو سوپور میں انتخابی مہم کے تحت پروگرام ری شیڈول کرنے کو کہا تھا۔ عمر عبداللہ نے اس حوالہ سے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔

عمر
عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا (آرکائیوز: ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس (این سی) کو 12 مئی اتوار کو پولیس ڈسٹرکٹ سوپور میں عوامی ریلیاں برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سوپور کا علاقہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کا حصہ ہے جہاں 20 مئی کو انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ قبل ازیں اس نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پولیس حکام پر انہیں تنگ کرنے اور سوپور میں الیکشن کے پیش نظر ریلیز منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

حکام کی جانب سے یہ اعلان این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے ان کی انتخابی مہم کے پروگرام کو شیڈول کے مطابق اجازت دینے کے لیے متعلقہ حلقے کے حکام کو ہدایت دینے کے مطالبے کے چند گھنٹوں کے اندر سامنے آیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی نے این سی کو 12 مئی کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک سوپور کے مالماپن پورہ گاؤں میں ایک عوامی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی ہے تاہم انہیں کچھ رہنما خطوط پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

بارہمولہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این سی کو ریلیز منعقد کرنے کی اجازت دیتے وقت سوپر پولیس کا بھی حوالہ دیا اور کہا: ’’سوپور پولیس کو اجازت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ پولیس نے صرف احتیاطی اقدام کے طور پر تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی، کیونکہ جمعرات کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے حالات سازگار نہیں تھے۔‘‘

سوپور پولیس کی جانب سے این سی کو ریلیز دوبارہ ترتیب دئے جانے کو کہا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ پر بھی اس حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’میرے مخالفین کشمیر میں اشتہاری مہم کے دوران عوامی رد عمل سے بوکھلا گئے ہیں۔ اور یہ حکمنامہ میری انتخابی مہم کو زک پہنچانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات لڑ رہے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کتنے امیر؟ - Lok Sabha Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.