ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں نوکریوں کی بھرتی میں شفافیت لائی: امت شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 6:03 PM IST

Etv BharatModi govt brought transparency in recruitment of jobs in Jammu and Kashmir: Amit Shah
مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں نوکریوں کی بھرتی میں شفافیت لائی: امت شاہ

E buses in Jammu مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں ایک مجمع سے ورچول خطاب کے دوران کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں ہڑتالوں اور پتھر بازی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے اور وہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں آج پتھروں کے بجائے لیپ ٹاپ ہیں۔

مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں نوکریوں کی بھرتی میں شفافیت لائی: امت شاہ

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے سفارشی پرچی کی بنیاد پر نوکریاں ملتی تھیں، لیکن اب نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر مل رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ باتیں جمعرات کو جموں میں ورچوئل موڈ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

پروگرام کے دوران امت شاہ نے جموں میں سو ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کمبائنڈ امتحان کے بیچ 2024 کے 209 کامیاب امیدواروں میں تقرری کے خطوط بھی تقسیم کیے گئے، ان میں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے 96 افسران، اکاؤنٹ گزٹ سروس کے 63 افسران اور پولیس سروس کے 50 افسران شامل ہیں۔

اس موقع پر جموں کنونشن سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے، جموں پونچھ کے رکن پارلیمان جگل کشور شرما، راجیہ سبھا کے رکن غلام علی کھٹانہ موجود تھے۔ اس کے علاوہ دہلی سے جوائنٹ سیکریٹری بھی جموں پہنچے ہوئے تھے۔وزیر داخلہ نے ان تمام نوجوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جنہیں جموں و کشمیر کی خدمت کے لیے نوکریاں ملی ہیں۔

دفعہ 370 پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں بہت سے لیڈروں نے جمہوریت کا مذاق اڑایا تھا اور وہ اپنے ہی خاندان کو جمہوریت سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 370 کو ہٹانے کے بعد سابق ریاست میں عسکریت پسندی کے 70 فیصد واقعات رک گئے ہیں۔ عام شہریوں کی اموات میں 81 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ فوجی اموات میں 48 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سال 2020 میں پتھر بازی کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آٰیا اور منظم احتجاجوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا: 'سال 2010 میں 112 افراد پتھر بازی کے واقعات میں مارے گئے جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد صفر ہے'۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370 کی تشکیل سے اس کے خاتمے تک کا سفر

ان کا کہنا تھا: 'ہم نے دہشت گردی فنڈنگ کا گھیرا تنگ کر دیا اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی جائیدادوں کو ضبط کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر کے بجائے لیپ ٹاپ ہیں اور یہ یونین ٹریٹری امن و خوشحالی پر راہ پر گامزن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.