ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ملیٹینٹ فنڈنگ کیس: این آئی اے کی کارروائی، نقدی 20 لاکھ اور قابل اعتراض مواد ضبط

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 10, 2024, 8:47 PM IST

militant-funding-case-20-lakhs-cash-and-objectionable-materials-seized-nia
ملیٹینٹ فنڈنگ کیس:این آئی اے کی کارروائی، نقدی 20 لاکھ اور قابل اعتراض مواد ضبط

Militant Funding Case این آئی اے نے سنیچر کے روز سرینگر میں پانچ ، بڈگام میں تین، کولگام میں دو، اننت ناگ میں ایک اور جموں کے کئی مقامات پر چھاپے ڈالے۔ چھاپوں کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا ہے۔

ملیٹینٹ فنڈنگ کیس:این آئی اے کی کارروائی، نقدی 20 لاکھ اور قابل اعتراض مواد ضبط

سرینگر: این آئی اے نے ہفتے کے روز ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔تفتیشی ایجنسی کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران 20 لاکھ روپیہ نقدی، ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔


این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تفتیشی ایجنسی نے سرینگر میں پانچ ، بڈگام میں تین، کولگام میں دو، اننت ناگ میں ایک اور جموں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران قابل اعتراض مواد جس میں جماعت اسلامی اور اس کے ٹرسٹس سے جڑے ڈیجیٹل مواد اور 20 لاکھ روپیہ نقدی کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔


موصوف ترجمان نے بتایا کہ پانچ فروری 2021کو درج ہونے والے کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالعدم تنظیم پر فروری 2019میں پانبدی عائد کرنے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں دہشت گرد اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے میں جماعت اسلامی پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ممنوع تنظیم سے وابستہ آپریٹو بھارت اور بیرون ممالک سے چندہ جمع کر رہے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ زاکواة، موضع اور بیت المال کی شکل میں جمع فنڈز کا مقصد خیراتی اور دیگر فلاحی سرگرمیوں جیسے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال میں لانا مقصود تھا لیکن این آئی اے کے مطابق اس کا ستعمال پر تشدد اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خاطر استعمال میں لایا جارہا تھا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے اکھٹا کئے گئے فنڈز دیگر کالعدم عسکریت پسند تنظیموں جیسے حزب المجاہدین، لشکر طیبہ وغیرہ جیسی تنظیموں کو جماعت اسلامی کے اراکین کے منظم نیٹ ورک کے ذریعے بھیجا جا رہا تھا۔


جماعت اسلامی علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فعال کرنے کی خاطر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہے تاکہ جموں وکشمیر میں نئے اراکین کو شامل کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق این آئی اے نے اس کیس میں چار ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ داخل کیا جبکہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھیں: این آئی اے کی جموں و کشمیر میں چھاپے ماری

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.