ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لارنو کوکرناگ میں حکام کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ - Market Checking

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 10:51 PM IST

Market Checking in larnoo ماہ رمضان کے متبرک ایام میں ناجائز منافع خواری اور ضروری ایشاء کی چیزوں کی قیمیتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے کوکرناگ لارنو علاقہ میں حکام نے مارکیٹ چیکنگ کی۔

لارنو کوکرناگ میں حکام کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ
market-checking-in-held-by-revenue-police-and-fcsca-in-larnoo

لارنو کوکرناگ میں حکام کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ

اننت ناگ: لارنو اننت ناگ میں محکمہ مال پولیس اور فوڈ کنٹرول کی ایک مشترکہ ٹیم نے لارنو کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا،جس دوران چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ماہ رمضان کے متبرک مہینے کے پیش نظر لارنو کوکرناگ میں تحصیلدار کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں ریونیو، جموں کشمیر پولیس اور فوڈ کنٹرول کی ایک مشترکہ ٹیم نے لارنو کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا،۔

مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں اور غیر معیاری میوہ کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس دوران چیکنگ ٹیم نے دکانداروں کے تمام اشیاء کی جانچ کی، جبکہ غیر معیاری سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی خبردار کیا گیا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں اور منافع خوری سے پرہیز کریں٬ وہی عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع انتظامیہ کا کوکرناگ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا

وہی صارفین نے تحصیل انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں ہونی چاہیے، بلکہ دیگر مہینوں میں بھی صارفین کو راحت پہنچانے کی غرض سے اس طرح کے اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صارفین نے امید جتائی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیوں کو عمل میں لایا جائے گا تاکہ عام لوگ ناجائز منافع خوری سے محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.