ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع انتظامیہ کا کوکرناگ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا - Market Checking In Kokernag

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 7:17 PM IST

Price Rise During Ramadan ایس ڈی ایم کی سربراہی میں محکمہ مال جموں کشمیر پولیس اور میونسپل کمیٹی کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوکرناگ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا، مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب اشیاء کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

ضلع انتظامیہ کا کوکرناگ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا
ضلع انتظامیہ کا کوکرناگ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا

ضلع انتظامیہ کا کوکرناگ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں محکمہ مال، جموں کشمیر پولیس اور میونسپل کمیٹی کوکرناگ کی ایک مشترکہ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران مختلف بازاروں کا جائزہ لیا۔ رمضان المبارک کے پیش نظر کوکرناگ میں ایس ڈی ایم کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ مہم میں محکمہ مال، جموں کشمیر پولیس اور میونسپل کمیٹی کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوکرناگ کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

اس دوران چیکنگ ٹیم نے دکانداروں کے تمام اشیاء کی جانچ کی اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ اس مقدس اور بابرکت مہینے میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں اور منافع خوری سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہِ صِیام میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے عام لوگوں کا برا حال

اس دوران سب ضلع مجسٹریٹ کوکرناگ سہیل احمد لون نے بتایا کہ یہ کارروائی ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر کی جارہی ہے تاکہ ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور صارفین کو معقول قیمت پر اشیاء ضروری مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی اور جہاں سے بھی ہمیں منافع خوری کی اطلاع موصول ہوگی انتظامیہ فوراً اُن افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.