ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خواتین کو سرگرم سیاست کا حصہ بننا چاہیے: شیخہ بندرال - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 4:36 PM IST

خواتین کو سرگرم سیاست کا حصہ بننا چاہئے: شیخہ بندرال
خواتین کو سرگرم سیاست کا حصہ بننا چاہئے: شیخہ بندرال

SHIKHA BANDRAL INTERVIEW: ادھم پورپارلیمانی حلقے سے نیشنل عوامی یونائیٹیڈ پارٹی کی امیدوار شیخہ بندرال نے سیاست کے میدان میں خواتین کی تعداد اب بھی بہت کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ خواتین کو سرگرم سیاست کا حصہ بننے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔

خواتین کو سرگرم سیاست کا حصہ بننا چاہئے: شیخہ بندرال

جموں: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عرعج پر پہنچ چکی ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت لوک انتخابات 2024 کے لیے جموں پارلیمانی حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی کی نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد 13 امیدواروں نے اب تک پر چہ داخل کر چکے ہیں۔

ادھم پور پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والی واحد خاتون امیدوار 30 سالہ شیخہ بندرال نے نیشنل عوامی یونائیٹیڈ پارٹی کے ٹکٹ پر یہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔ شیخہ بندرال کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سیاست کے میدان میں خواتین کم ہی سیاست میں آنے کا رجحان ہیں۔ لہذا میں نے یہ فیصلہ کیا کہ سیاست میں آکر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لوں کیونکہ خواتین کو سیاسی جماعتوں میں جگہ تو ملتی ہیں لیکن انتخابات لڑنے کے لئے انہیں موقع نہیں دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے مردوں کے مقابلے میں ہر شعبے میں خواتین آگے بڑھ رہی ہیں تو سیاست میں کیوں نہیں؟میری یہ سیاست میں شروعات ہیں لہذا عوام کو چاہئے کہ وہ ہمیں ووٹ دیں تاکہ ان کے مسائل پارلیمنٹ تک پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: الطاف بخاری، آزاد کا پارلیمانی انتخابات میں الائنس

بتادیں کہ جموں پارلیمانی حلقہ متعدد اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک کی خصوصیت منفرد سماجی و سیاسی اہمیت ہے اور سبھی حلقوں میں اپنے اپنے حرکیات اور مقامی مسائل شامل ہیں۔ ان حلقوں میں ریاسی ضلع میں ریاسی، گلاب گڑھ (ایس ٹی) اور شری ماتا ویشنو دیوی ؛ سامبہ ضلع میں رام گڑھ (ایس سی) سامبہ اور وجے پور؛ بشنہ (ایس سی) سچیت گڑھ (ایس سی) آر ایس پورہ - جموں ساؤتھ، بہو، جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، جموں ضلع میں مارہ (ایس سی) اکھنور (ایس سی) اور چھمب جبکہ راجوری ضلع میں کالاکوٹ - سندربانی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.