ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات کے باوجود کشمیر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 1:57 PM IST

TOURISTS ENJOYING In Kashmir لوک سبھا انتخابات 2024 کے باوجود مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر میں واقع لال چوک پر سیاحوں نے وادی کی خوبصورتی کا جم کر لطف اٹھایا۔

لوک سبھا انتخابات کے باوجود کشمیر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری
لوک سبھا انتخابات کے باوجود کشمیر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری (etv bharat)

لوک سبھا انتخابات کے باوجود کشمیر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری (etv bharat)

سرینگر:جہاں ایک طرف جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت سرینگر حلقہ میں پولنگ جاری ہے دوسری طرف سیاحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔انتخابات کے باوجود سیاحوں کی کشمیر آمد پر کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ کشمیر میں کافی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کیونکہ ہم نے صبح نے دیکھا کہ آج کشمیر کو کافی عوام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ کافی خوشی کی بات ہے۔کشمیر بدل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثر و بیشتر سنتے تھے کہ جموں و کشمیر میں کافی کم ووٹنگ دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن آج ہم نے دیکھا کہ مقامی باشندوں میں ووٹنگ کو لے کر زیردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔لوگ ووٹ ڈالنے میں مصروف ہیں۔یہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کشمیر میں امن و امان ہے اور سب کچھ بدل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہے، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کا گلہ - NC ON TARGETING WORKERS

سیاح نے کہا کہ پہلے لوگ انتخابات میں کم حصہ لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔نوجوانوں،بزرگوں اور خواتین میں ووٹ کو لےکر خاصی دلچسپی پائی جارہی ہے۔مقامی باشندے بہتر مستقبل کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔کشمیری عوام کے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.