ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں اے ڈی سی کی مقامی باشندوں کے ساتھ میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 1:17 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 6:23 PM IST

Public Meeting at Sopore: بارہمولہ کے سوپور میں اے ڈی سی شبیر رائنا کی نگرانی میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں اے ڈی سی نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کے جلد سے جلد حل کرانے کی یقین دیانی کرائی

سوپور میں اے ڈی سی کی مقامی باشندوں کے ساتھ میٹنگ
سوپور میں اے ڈی سی کی مقامی باشندوں کے ساتھ میٹنگ

بارہمولہ: سوپور کے آرم پورہ میں اے ڈی سی سوپور شبیر رینا کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اور اور اس دوران لوگوں کے مسئلے و مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقعے پر آرم پورہ سوپور کے لوگوں نے سوپور انتظامیہ سے گزارش کی کہ ان کے علاقے میں ایک سبزی منڈی بنائی جائے کیونکہ آرم پورہ علاقے میں اکثر و بیشتر افراد سبزی کا کاروبار کرتے ہیں۔

دراصل اگر آرم پورہ سوپور کی بات کی جائے تو اس علاقے کے باشندے دہائیوں سے کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔ اس علاقے کی سبزی کشمیر کی دیگر اضلاع میں بھی جاتی ہے اور اس سے ان لوگوں کا کاروبار چلتا ہے۔ اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں نے اپنے جو مسئلے ہمارے سامنے رکھے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ وہ حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے بیداری ہروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے کوئی بھی کھیل کود کا میدان نہیں ہے اور اس کے علاوہ ان لوگوں نے ایک اسکول کی بھی پیشکش کی ہے جو جائز ہے اور آنے والے وقت میں ہم ان کے مشکلات دور کرنے والے ہیں۔ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔

Last Updated :Feb 17, 2024, 6:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.